ETV Bharat / state

تھانے: فروغ اردو کے لیے ادبی نشست

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر تھانے میں انجمن خاندیش ادبی مرکز کے زیر اہتمام ادبی نشست میں مقامی شاعر کو یاد کرتے ہوئے رابوڑی کے اردو ادارہ آئیڈیل کو اعزاز سے نوازا گیا۔

author img

By

Published : Oct 28, 2019, 8:11 PM IST

فروغ اردو کے لیے ادبی نشست

تھانے شہر میں اردو کے فروغ کے لیے انجمن خاندیش کی جانب سے ہر ماہ کے آخری سنیچر کو اردو ادبی نشست منعقد کی جاتی ہے جس میں نئے اور خاص کر علاقائی شعراء کو کلام سنانے کا موقع دے کر ان کی حوصلہ افزئی کی جاتی۔

ادبی نشست، ویڈیو

اس نشست میں کئی نامی گرامی شعراء نے اپنے کلام پیش کئے، کسی نے حالات حاضرہ پر، کسی نے قوم و ملت پر تو کسی نے موجودہ دور کی سیاست پر اپنے کلام سنائے۔

ماہ اکتوبر کی نشست میں رابوڑی کے معروف شاعر مرحوم داؤد مظہر کے نام سے منسوب کی گئی جس میں ان کے اہل خانہ نے شرکت کی اور مرحوم کے فرزند مشتاق شیخ اور اشفاق شیخ نے بھی اپنے کلام پیش کئے۔

اسی کے ساتھ ہی ادبی خدمات انجام دینے والوں کی سراہنا کرتے ہوئے علاقہ کے آئیڈیل گروپس اسکول و جونیئر کالج کو اردو خدمات کے عوض میں اعزاز سے نوازا گیا۔

انجمن کے جنرل سکریٹری و ادبی مرکز کے صدر آفتاب شیخ نے بتایا کہ انجمن خاندیش کی گزشتہ میٹنگ میں طئے پایا ہے کہ اب ہر نشست میں تھانے ضلع میں اردو خدمات انجام دینے والے اساتذہ، ادارے، مدارس، اسکول، صحافی، شعراء، ادبا اور مصفنین کو اعزاز سے نوازا جائے گا تا کہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ ان کے درمیان نادر و نایاب جواہر رہتے ہیں جو ادب و زبان کی خاموشی سے خدمت کر رہے ہیں۔

اس دوران مہمان خصوصی محمد اسماعیل نیریکر نے بتایا کہ اردو کو پستی کی جانب لے جانے میں ہم سب کا ہاتھ ہے، آج ہم اردو کے فروغ کے لیے باتیں کرتے ہیں، فکر کرتے ہیں نشستوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں لیکن اردو زبان کو پروان چڑھانے کے لیے جو ضروری لائحہ عمل اور مثبت اقدام اٹھانے چاہیے وہ کام ہم نہیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اردو اخبارات اپنے گھروں میں لگوائیں، اردو کے ماہنامہ جریدے خرید کر پڑھیں، یہ رسائل بہت مہنگے تو نہیں ہوتے ہیں لیکن ایک ہمارے اور ایک آپ کے خریدنے سے اس کی اشاعت کرنے والوں کی ہمت افزائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم اردو اسکولوں میں دلائیں تا کہ انھیں اس زبان پر مہارت ہو اور ان کی مادری زبان ہونے کے سبب انھیں مضامین سمجھنے میں آسانی ہو۔

اسماعیل نیریکر نے تشویش ظاہر کی کہ جس تیزی سے ہم اردو سے دور ہوتے جارہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آنے والے دور میں ہمارے پاس اردو میں نعت گوئی، شاعر، قوال، اساتذہ، اخبار لکھنے والے لوگ تک محدود رہ جائے۔

اس نشست شعرائے کرام میں ممبرا کے معروف شاعر نظر نقشبندی، ہنگامہ اعظمی،تنویر راویری، گلزار کرلوی، ڈاکٹر عبدالخلیق وفا سلطانپوری، ایڈوکیٹ رشید خان، ابھیلاش جاولہ، ایڈوکیٹ منور انصاری، ایڈوکیٹ ریکھا روشنی، غنی گھائل، انیس قریشی تھانوی، اوماکانت ورما، ایاز میر، لطیف شانی نے کلام پیش کئے۔

Intro:تھانے : فروغ اردو کے لئے سجائی جاتی ہے’اردو ادبی نشست

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میں انجمن خاندیشن ادبی مرکز کے زیر اہتمام ادبی نشست میں مقامی شاعر کو یاد کرتے ہوئے رابوڑی کے اردو ادارہ آئیڈیل کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ نشست میں کئی نامی گرامی شعراء نے اپنے کلام سے سماں باندھا۔ کچھ نے حالات حاضرہ پر، کچھ نے قوم و ملت پر تو کچھ نے موجودہ دور کی سیاست پر اپنے کلام سنائے۔
         تھانے شہر میں اردو کے فروغ کے لئے انجمن خاندیش کی جانب سے ہر ماہ کے آخری سنیچر کو منعقد کی جاتی ہے اردو ادبی نشست جس میں نئے اور خاص کر علاقہ کے شعرائے کرام کو کلام سنانے کا موقع پیش کر انکی حوصلہ افزئی کی جاتی اس ماہ کی نشست رابوڑی کے ہی معروف شاعر مرحوم داود مظہر کے نام سے منسوب کی گئی جس میں انکے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے فرزند مشتاق شیخ اوراشفاق شیخ نے بھی اپنے کلام پیش کئے ساتھ ہی اس ماہ سے اردو ادبی خدمات انجام دینے والوں کو سراہاتے ہوئے علاقہ کے آئیڈیل گروپس اسکول و جونئر کالج کو اردو خدمات کے عویض اعزاز سے نوازا گیا ۔ انجمن کے جنرل سیکریٹری و ادبی مرکز کے صدر آفتاب شیخ نے بتایا کہ انجمن خاندیشن کی گذشتہ میٹنگ میں طئے پایا کہ اب ہر نشست میں تھانے ضلع میں اردو خدمات انجام دینے والے اساتذہ، ادارے، مدارس ، اسکول، صحافی ، شعراء ، ادباء، مصفنین کو اعزاز سے نوازا جائیگا تاکہ خطہ کی عوام کو معلوم ہوسکے کہ انکے درمیان کیسے کیسے جوہر رہتے ہیں جو ادب و زبان کی خاموشی سے خدمت کر رہے ہیں ۔ اس دوران مہمان خصوصی محمد اسماعیل نیریکر نے بتایا کہ اردو کو پستی کی جانب لے جانے میں ہم سب کا ہاتھ آج ہم اردو کے فروغ کے لئے باتیں کرتے ہیں ، فکر کرتے ہیں نشستوںکا بھی انعقاد کرتے ہیں لیکن اردوکو پروان چڑھانے کے لئے جو ضروری لانحہ عمل اور مثبت اقدام اٹھانے چاہئے وہ کام ہم نہیں کر رہے ہیں انھوں نے بتایا کہ اردو کے اخبارات اپنے گھروں میں لگوائیں ، کوئی ایسا ماہنامہ جریدہ ، رسالہ جو اردو میں شائع ہوتا ہے اسے خریدیں یہ رسائل بہت مہنگے تو نہیں ہوتے ہیں لیکن ایک ہمارے اور ایک آپ کے خریدنے سے اسے نکالنے والوں کی ہمت افزائی ہوگی۔اردو اسکولوں میں اپنے بچوں کو بھیجیں تا کہ انھیں زبان پر مہارت ہو اور انکی مادری زبان ہونے کے سبب انھیں مضامین سمجھنے میں آسانی ہوگی اسماعیل نیریکر نے بتایا کہ جس تیزی سے ہم اردو سے دور ہوتے جارہے ہیں کہیں ایسانہ ہو کہ آنے والے دور میں ہمارے پاس اردو میں نعت گوئی ، شاعر، قوال، اساتذہ، اخبار لکھنے والے لوگ تک نہ رہ جائیں ۔ شعرائے کرام میں ممبرا سے معروف شاعرنظر نقشبندی، ہنگامہ اعظمی ،تنویر راویری،گلزار کرلوی،ڈاکٹر عبدالخلیق وفا سلطانپوری،ایڈوکیٹ رشید خان، ابھیلاش جاولہ،ایڈوکیٹ منور انصاری، ایڈوکیٹ ریکھا روشنی ،غنی گھائل،انیس قریشی تھانوی،اوماکانت ورما ،ایاز میر،لطیف شانی نے کلام پیش کیا.
بائٹ1: آفتاب شیخ ۔ صدر ادبی مرکز تھانے
بائٹ2: اسماعئیل نیریکر جنرل سیکریٹری آئیڈیل ایجوکیشن ٹرسٹ

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ
Body:تھانے : فروغ اردو کے لئے سجائی جاتی ہے’اردو ادبی نشستConclusion:تھانے : فروغ اردو کے لئے سجائی جاتی ہے’اردو ادبی نشست
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.