ETV Bharat / state

تھانے: لوک مانیہ ساورکر نگر سیل

ریاست مہاراشٹر کے تھانے شہر کے لوک مانیہ ساورکر نگر میں کورونا وائرس سے مرںے والے شخص کی آخری رسوم میں 50 لوگوں سے زائد لوگوں کی شرکت کرنے کی وجہ سے تھانے میونسپل کارپوریشن نے لوک مانیہ نگر کے وارڈ نمبر 6 کو 21 اپریل سے 26 اپریل تک سیل بند کردیا ہے۔

کورونا مریض کی آخری رسوم میں شرکت کرنے کے بعد لوک مانیہ ساورکر نگر سیل

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 6:07 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی آخری رسوم میں 50 سے زیادہ لوگوں کے شرکت کرنے کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے لوک مانیہ ساورکر نگر کے وارڈ نمبر 6 کو منگل یعنی 21 اپریل سے 26 اپریل تک کے لئے سیل کردیا ہے۔

ٹی ایم سی کے ڈپٹی کمشنر اشوک برتُلے نے کہا کہ اتوار کے روز ایک شخص کی آخر رسوم میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی، اس لئے احتیاط کے طور پر وارڈ نمبر چھ کو بند کردیا گیا ہے۔

اس دوران میڈیکل اور دودھ کی دکانوں کواس سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آخری رسوم میں شامل تقریباً سبھی لوگوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور سبھی کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.