گذشتہ دنو سی سی ٹی وی میں چین اچکنے کی واردات سامنے آئی ہے۔
کاسروڈولی پولیس تھانہ کی حدود میں واقع گھوڑ بندر روڑ کی پاش سوسائٹی کے گیٹ کے سامنے سے عورت چل رہی تھی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار لٹرے ان کے گلے کی چین اچک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مگر یہ پوری واردات وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے قید ہوگئی تھانے شہر کے گھوڑبندر روڑ پر ٹراپیکل نامی سوسائٹی کے سامنے دو خواتین آپس میں بات چیت کر رہی تھی۔
اسی وقت ایک خاتون ان سے ملنے آرہی تھی دو موٹر سائیکل سوار خواتین کے پاس آتے ہیں اچانک وہ بدمعاش آرہی خاتون کے گلے کا چین کھینچ کر فرار ہو گئے۔
چین اچکنے کے دوران وہ خاتون کو سڑک پر گراگر شدید طور سے زخمی کر فرار ہوجاتے ہیں۔ اس واردات کے بعد پورے علاقے میں زبردست افرا تفری مچ گئی اور اسکے بعد پہنچی پولیس مقدمہ درج کر شاطر بدمعاشوں کو تلاش کرنے میں لگی ہے۔
اس طرح کے واردات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ مقامی افراد کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
مقامی شہری انتظامیہ سے نالاں نظر آ رہے ہیں، ان کی مانگ ہے کہ جلد سے جلد ایسی کارروائی ہونی چاہئے جس سے بے خوف و خطر شہر کے لوگ اور خصوصی طور پر خواتین شہر کے کسی بھی حصے میں آ جا سکیں۔