ETV Bharat / state

Tehrik E Auqaf وقف بورڈ کی املاک کے دوسرے سروے میں ہوئی دھاندلیوں کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا - اورنگ آباد میں منعقدہ پریس کانفریس

تحریک اوقاف کی جانب سے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی املاک کے دوسرے سروے میں ہوئی دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ تحریک اوقاف کے صدر شبیر احمد انصاری نے کہاکہ گزشتہ آٹھ سالوں سے اوقاف کی زمینات کے تحفظ اور عوامی بیداری کے لیے تحریک اوقاف کام کررہی ہے۔

وقف بورڈ کی املاک کے دوسرے سروے میں ہوئی دھاندلیوں کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 2:02 PM IST

وقف بورڈ کی املاک کے دوسرے سروے میں ہوئی دھاندلیوں کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا

اورنگ آباد:تحریک اوقاف کے صدر شبیر احمد انصاری نے اورنگ آباد میں منعقدہ پریس کانفریس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے اوقاف کی املاک کے تحفظ اور عوامی بیداری کے لیے تحریک اوقاف کام کررہی ہے۔اس سلسلہ میں تحریک اوقاف کے وفد کے مہاراشٹر کے گورنر ودیا ساگر سے وقف جائیداد کے دوسرے سروے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر گورنر نے ریاستی حکومت کواس مطالبہ پر فوری عمل کیاجائے اس طرح کے احکامات دیئے تھے۔

شبیر احمد انصاری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سابق وزیر اعلی دیویندرفرنڈویس سے ورشا بنگلہ پر وقف آراضی کے دوسرے سرورے اور دیگر مسائل جن میں ریاست میں اوقاف کے دفاتر کے قیام، ملازمین کی بھرتی کا مطالبہ کیاتھا۔ سابقہ وزیر اعلی نے تحریک اوقاف کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، مہاراشٹر وقف بورڈ پراپرٹی کے دوسرے سروے لیے چھ کروڑ روپیے منظور کیے تھے۔پائلیٹ پروجیکٹ کے طورپر ضلع پونہ اور ضلع پربھنی میں موجود وقف پراٹی کا سروے کرنے کا جی آر جاری کرتے ہوئے اس میں صاف طورپر لکھا تھا۔ کہ یہ سروے دونوں اضلاع میں موجود اوقاف کی پراپرٹی پر جاکر کیاجائے، چاہئے اس پر کسی کا قبضہ ہو یا کورٹ میں کیس چل رہا ہو۔

اس وقت کے اقلیتی امور وزیر ایکناتھ راو کھڑسے نے 13/04/2016اور 07/12/2016کو G.R.نکال کر اس میں واضح طور پر یہ کہا گیا کہ یہ دوسرا سروے کمشنر،سٹلمینٹ کمشنر اور ڈائیریکٹر سٹی سروے پونہ۔ایڈیشنل سروے کمشنراور ایڈیشنل کمشنر پونہ اور پربھنی کوواضح ہدایات دیں کہ (Boots of ground) بذات خودجاکر اس کی پیمائش کریں چائے ان پرناجائز قبضہ ہو یا اس کی کہیں اور جگہ ہو اس کا سروے کیا جائے، اسی طرح ایسی وقف پراپرٹی بھی جوکل میں شامل کرلی گئی ہو ان کا بھی سروے کیاجائے۔

اس سلسلہ میں تحریک نے ریاستی اقلیتی امور کے پرنسپل سیکٹریری شیام یاگڑے سے ملاقات کر اس سروے میں تحریک اوقاف کو بطورمعاون شامل کیاجائے، اس کا طرح کی درخواست کی گئی، جس کو پرنسپل سیکٹریٹری نے قبول کرتے ہوئے منترالیہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں تحریک اوقاف کے وفد کو مدعو کیا۔ ساتھ ہی دوسرے سروے سے متعلق تمام آفسران کو بھی ہدایات دیں کہ وہ بھی میٹنگ میں موجود رہیں۔

2002 میں مہاراشٹر وقف پراپرٹی کا سروے ہوا تھا، جس میں 91ہزار ایکڑزمین ہے اس طرح کی رپورٹ شائع کی گئی تھی۔ اس سروے کو تحریک اوقاف نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ حکومت نے سروے کے لیے جو گائڈ لائن دی تھی، اس کے مطابق سروے نہیں ہوا ہے۔ اس لیے یہ سروے صحیح نہیں ہوا ہے۔ پونہ ضلع میں تحریک اوقاف کے ممبران اپنے خرچ سے سروے کرنے میں تعاون کیاہے۔ اسی طرح سے پربھنی میں مرحوم امان اللہ خان اور مرحوم رشید انجنئیرنے سروے میں تعاون کیا تھا۔

2017سے 2019تک تحریک اوقاف نے مسلسل سٹلمینٹ کمشنر،ایڈیشنل کمشنر پونہ پربھنی سے ملاقاتیں کیں اور باضابطہ تحریری طورپر لکھا کہ جو دوسرا سروے پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر ہورہا ہے، وہ حکومت کے دیئے گئے گائڈلائین کے تحت نہیں ہورہا ہے اور متعلقہ افسران ہماری باتوں پر کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں تحریک اوقاف کے وفد نے شیبر احمد انصاری کی قیادت میں پرنسپل سیکریٹری کو بتایاکہ جو سروے کے لیے جو گائڈ لائن دی گئی ہے، اس کے مطابق سروے نہیں ہورہا ہے، اس کی شکایت تحریریری طور پر دی گئی۔ اس پر پرنسپل سیکریٹری نے 12\11\2019 کومنترالیہ میں سروے سے متعلق تمام افسران کی میٹنگ بلائی اور ان کوہدایت دی کہ جو سروے کیاہے جو حکومت کے ڈائریکشن پر وہ سروے نہیں ہوا ہے اس کے لیے دوبارہ سروے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Juloos Mohammadi In Malegaon مالیگاؤں میں جلوس عید میلادالنبی ﷺ میں تبدیلی

تحریک اوقاف اب پورے مہاراشٹرمیں اس کو ایک عوامی تحریک بناکر ان مطالبات پورا کرنے کے لیے ہر جمہوری طرز کواپنا کر اسے حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، اور بہت جلد ممبئی کہ آزاد میدان پردھرنا دیاجائیگا۔اس طرح کی معلومات تحریک اوقاف کے صدر شبیراحمد انصاری نے پریس کانفرنس میں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.