ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کارپوریشن اساتذہ گھر گھر جاکر طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں - مہاراشٹر حکومت

بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں جب کہ کورونا وبا کے سبب تعلیمی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کارپوریشنوں کے سینکڑوں اساتذہ  گھر گھر جاکر دے رہے  ہیں تعلیم

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 7:28 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے ایسے حالات میں بچوں کے مستقبل کو نظر میں رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں جس سے طلبا ایک بار پھر تعلیم سے جڑ رہے ہیں۔ ریاست کی 22 کارپوریشنس کے تحت چلنے والے اسکولز کے سینکڑوں اساتذہ اب گھر گھر جاکر بچوں کو پڑھارہے ہیں۔

اورنگ آباد: کارپوریشن اساتذہ گھر گھر جاکر طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں

اورنگ آباد میں بھی حکومت کے اس پروجیکٹ پر عمل کیا جارہا ہے۔ کورونا وبا سے سب سے زیادہ نقصان تعلیمی شعبہ کو پہنچا ہے جب کہ بچوں کو تعلیم سے جُڑے رکھنے کے لیے آن لائن ایجوکیشن کا راستہ اختیار کیا گیا، لیکن سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات جن کی اکثریت سطح غربت سے نیچے زندگی گزارتی ہیں، ان تک آن لائن ایجوکیشن کی رسائی کا تصور محال ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے متبادل راستے اختیار کرتے ہوئے گھر گھر جاکر تعلیم دینا شروع کیا۔ اب یہ عمل حکومت کی پالیسی کا حصہ بن چکا ہے۔

کارپوریشنوں کے سینکڑوں اساتذہ  گھر گھر جاکر دے رہے  ہیں تعلیم
کارپوریشنوں کے سینکڑوں اساتذہ گھر گھر جاکر دے رہے ہیں تعلیم

اورنگ آباد شہر میں میونسپل کارپوریشن کے 77 اسکولوں کے طلبا کو گھر گھر جاکر تعلیم دی جارہی ہے جن میں اردو میڈیم کے 29 اسکولز بھی شامل ہیں۔ ان اسکولوں کے اساتذہ ہفتے میں 3 روز بستی بستی پہنچ کر مقامی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔ اس کا مقصد بس یہی ہے کہ غریب اور ضرورت مند طلبا کو تعلیم سے محروم نہ رکھا جائے۔ اس کا اچھا ردعمل دیکھا جارہا ہے جب کہ طلبا کے علاوہ سرپرستوں میں تعلیم کو لیکر دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات

اساتذہ کے مطابق بریج کورس کی مدد سے بچوں کو تعلیم سے جُڑے رکھنے میں کافی مدد مل رہی ہے اور بچوں کی جانب سے اسکول چھوڑنے کا جو خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا، وہ بھی دور ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ عمل وقت کا تقاضہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.