آج بروز سنیچر 14 دسمبر 2019 کو صبح گیارہ بجے اس نمائش و مقابلہ کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ اس مقابلہ کا اختتام کل بروز اتوار 15 دسمبر 2019 کو شام میں پانچ بجے ہوگا۔
اس مقابلہ میں شہر کی 17 پرائمری اور سیکندری ہائی اسکول سے کل 95 پروجیکٹس کی نمائش جاری ہے۔ اس مقابلہ میں اساتذہ کرام درس و تدریس پر مبنی خاکہ، ورکنگ ماڈل، چارٹ اور دیگر طریقے سے زبان، سائنس، ریاضی، سماجیات اور اسلامیات عنوانات پر پیش کر رہے ہیں۔ اس طرح کی معلومات ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این انصاری کو پروگرام انچارج عارف حسین نے دی۔
ٹیچرز گوٹ ٹیلینٹ نمائش و مقابلہ کی افتتاحی تقریب کی صدارت مولانا جلال الدین قاسمی نے کی۔ مہمانان کرام میں انصاری شکیل احمد ہیڈ ماسٹر اے ٹی ٹی اسکول، محمد عارف سبکدوش سائنس ٹیچر اور انصاری مسعود ظفر جمہور ہائی اسکول نے شرکت کی۔