ETV Bharat / state

غریبوں کے درد کا ہمدرد حسین شیخ، 1500 طلبہ کی فیس کو کیا معاف - teacher hussain sheikh

کرہ ارض کو تباہ کرنے والے کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں زندگیاں لیں، وہیں لاتعداد افراد کو معاشی طور پر کمزور کر دیا۔ اس مشکل گھڑی میں بھی ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ مالونی کے رہنے والے حسین شیخ نے جو کوشش کی وہ کسی بھی سرکاری اسکیم سے کم نہیں ہے۔

teacher sheikh mohsin waived student fees amid coronavirus in mumbai
غریبوں کے درد کا ہمدرد حسین شیخ، 1500 طلبہ کی فیس کو کیا معاف
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 5:18 PM IST

35 سالہ حسین ایک نجی اسکول چلاتے ہیں اور ان کے اس اسکول میں تقریباً 1500 طلبا زیر تعلیم ہیں، جو اتنے غریب ہیں، ان کے والدین کے لئے روزی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے حالات میں حسین نے تقریباً 1000 طلباء کی فیس معاف کر دی، یہی نے دوسرے طلبہ کی بھی تقریباً 15 سے 20 فیصد فیس معاف کی گئی ہے۔

یہ وہ بچے ہیں جن کے اہل خانہ افلاس و غربت کی باہوں میں۔ قید ہے، حالانکہ اس کوشش سے جہاں ان بچوں کو تعلیم کا راستہ ہموار ہوا، وہیں اسکول کو 76 لاکھ کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کے بعد اس اسکول کو چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

teacher hussain sheikh waived student fees amid coronavirus in mumbai
اسکول کے باہر طلباء کی مدد کے لئے ایک ڈونیشن باکس بھی لگایا

اس دور میں جہاں اسکول آن لائن تعلیم کے نام پر والدین سے بھاری فیس وصول کر رہے ہیں۔ اس دور میں ملاڈ مالونی کی ہولی اسٹار انگلش اسکول نے نہ صرف بچوں کی دیکھ بھال کی بلکہ والدین کو راشن کٹس بھی مہیا کرا رہے ہیں۔ یعنی جو کام سرکاری اسکیموں کی فائلوں میں محدود رہتا ہے، وہ بغیر کسی حکومتی مدد کے انجام دیا جا رہا ہے۔

پچھلے ایک سال کے دوران حسین شیخ نے تقریباً 25 ہزار راسن کٹس تقسیم کئے ہیں، جس میں اُنہیں کچھ مقامی این جی اوز کی بھی مدد حاصل ہوئی۔

sheikh mohsin
حسین شیخ

حسین شیخ کے مطابق اس وقت اسکول کی بہتر کارکردگیوں کو دیکھ کر مقامی غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون رہا، لیکن ادارے کو مالی تعاون کی زمہ داری اب تک کسی نے نہیں لی۔ باوجود اس کے حسین کے کام کرنے کے جوش و جذبہ میں کوئی کمی نہیں آئی۔

teacher sheikh mohsin waived student fees amid coronavirus in mumbai
حسین شیخ نے راشن تقسیم کیا

لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کی غرض سےحسین نے اپنے اسکول کے باہر طلباء کی مدد کے لئے ایک ڈونیشن (عطیہ) باکس بھی لگایا ہے تاکہ بچوں کی مدد کے لئے کہیں سے بھی مالی مدد مل سکے۔

مزید پڑھیں: 'انڈیا بیت المال کے ذریعہ مستحقین کی مدد کی جاتی ہے'

اس وقت حسین جو مالی مشکلات سے دوچار ہیں اُنہیں اس کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے اس کے لئے انہوں نے اپنی اہلیہ کے زیورات گروی رکھ دیا ہے، یہاں تک کہ بچی کے نام جو انہوں نے آٹھ لاکھ روپے کی ایف ڈی جمع کی تھی اسے بھی اس کام میں خرچ کر دیے۔ اب ان تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے حسین کو مالی مدد کی ضرورت ہے، جس کے لئے وہ مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ حسین جیسے اس مخلص شخص کی ہر سو تعریفیں ہو رہی ہے، جس نے خود بھوک رہ کر دوسروں کا پیٹ بھرا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.