ETV Bharat / state

Tata Mumbai Marathon : ٹاٹا ممبئی میراتھن جنوری 2023 میں ہوگی - مہاراشٹر نیوز

ایشیا کی باوقار ٹاٹا ممبئی میراتھن (ٹی ایم ایم) نئے سال کے تیسرے اتوار کو ورلڈایتھلیٹکس ایلیٹ لیبل روڈ ریس کی گزشتہ 15 برسوں کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے 15 جنوری 2023 کو منعقد کی جائے گی۔ Tata Mumbai Marathon Back With Renewed Hope and vigour in 2023

ٹاٹا ممبئی میراتھن جنوری 2023 میں ہوگی
ٹاٹا ممبئی میراتھن جنوری 2023 میں ہوگی
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 10:44 PM IST

ممبئی: پروکیم انٹرنیشنل نے ٹاٹا ممبئی میراتھن کے 18ویں ایڈیشن کے رجسٹریشن کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میراتھن کے لیے رجسٹریشن 11 اگست 2022 کو صبح 7:00 بجے 'ٹاٹا ممبئی میراتھن ڈاٹ پروکیم ڈاٹ ان' پر شروع کیاجائے گا۔ یہ تمام ورچوئل رن کیٹیگریز کے لیے بھی کھلا رہے گا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ ٹاٹا ممبئی میراتھن شہر کی شان، لچک اور مسابقتی جذبے کی علامت ہے۔ ٹی ایم ایم وبائی مرض کے بعد واپسی کر رہی ہے اور یہ نہ صرف دوڑنے والوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے دلچسپ خبر ہے۔ اس تقریب کی میزبانی کرنا اور دنیا کو اپنی دہلیز پر خوش آمدید کہنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ٹاٹا ممبئی میراتھن شہر کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے اور یہ شہرکی ایک ایسی میراتھن ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیاجاتاہے۔ گویا کوئی سالانہ تہوار ہوا۔ ممبئی والے یقیناً میراتھن کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے تاب ہوں گے، دنیا بھر کے رنرز بھی ورچوئل ریس کے ذریعے ممبئی میں ہونے والے اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں: Sixteen Thousand Students Sung National Anthem: سولہ ہزار طلبا نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.