ETV Bharat / state

ممبرا: جماعت کے اراکین کو رہائی - Ban on leaving the country

ممبئی کے تھانے کرائم برانچ نے 13 بنگلہ دیشی، 8ملیشیاء شہری اور 4 آسام کے جماعت کے اراکین پر کاروائی چلنے تک ملک چھوڑ نے پر پابندی عائد کیا ہے۔

ممبرا: جماعت کے اراکین کو ملی رہائی
ممبرا: جماعت کے اراکین کو ملی رہائی
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 12:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا سے کورنٹائن کی مدت پوری کرنے والے تبلیغی جماعت کے 25 اراکین کو تھانے کرائم برانچ نے حراست میں لےکر کورٹ میں پیش کیا کورٹ نے سبھی کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تبلیغی جماعت دہلی مرکز سے ممبرا آنے والے 21 غیر ملکی افراد اور4 مقامی شہریوں کو تھانے کرائم برانچ نے گرفتار کر ان کے خلاف ویزا خلاف ایکٹ، لاک ڈاؤن خلادف ورزی دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے جیسی متعدد دفعات کے تحت معاملہ درج کر کورٹ میں پیش کیا جہاں کورٹ نے ان سبھی 25 افراد کو ضمانت پر رہا کردیا۔

ساتھ ہی انہیں تاکید کی کہ وہ سماعت مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ دہلی مرکز سے یہ سبھی افراد 10 مارچ کو ممبرا آئے تھے جس میں 13 بنگلہ دیشی اور 8 ملیشا کے شہری تھے۔

کورٹ کے حکم کے بعد انہیں ممبرا میں قائم کردہ قرنطین سینٹر میں پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے جب کہ ان کے پاسپورٹ پہلے سے ہی پولیس نے ضبط کر لیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.