بالی وڈ اداکارہ پائل گھوش نے پروڈیوسر و ہدایتکار انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد معرروف اداکارہ تاپسی پنّو نے انوراگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'انوراگ سب سے بڑے حقوق نسواں کے علمبردار ہیں'۔
انوراگ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تاپسی نے لکھا کہ 'سیٹ پر جلد ہی ان سے ملاقات ہوگی، اس آرٹ کی دنیا کے ساتھ جس میں تم خواتین کو طاقتور اور امید سے بھر پور دکھاتے ہو۔
انوراگ کی حمایت کرتے ہوئے تاپسی نے لکھا کہ 'تم، میرے دوست، سب سے بڑے حقوق نسواں کے علمبردار ہو، جسے میں جانتی ہوں، جلد ہی سیٹ پر ملتے ہیں، اس آرٹ کی دنیا کے ساتھ جس میں تم خواتین کو طاقتور اور بااختیار دکھاتے ہو۔
خیال رہے کہ تاپسی نے انوراگ کی فلم 'من مرضیاں' اور 'سانڑ کی آنکھ' جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پائل گھوش نے پروڈیوسر و ہدایتکار انوراگ کشیپ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، پائل نے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پی ایم مودی سے مدد کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ پائل گھوش نے ٹوئٹ کیا تھا کہ 'انوراگ کشیپ نے مجھے بہت بری طرح مجبور کیا ہے، میری حفاظت خطرے میں ہے'۔
پائل نے وزیراعظم نریندر مودی اور پی ایم او آفس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ 'وزیراعظم جی، براہ کرم کارروائی کریں اور ایک تخلیقی آدمی کے پیچھے چھپا ہوا شیطانی چہرہ ملک کے سامنے لائیں'۔
انہوں نے لکھا تھا کہ' میں جانتی ہوں کہ اس سے مجھے نقصان ہوسکتا ہے، میری حفاظت خطرے میں براہ کرم مدد کریں'۔
انوراگ کشیپ نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جس میں پائل نے لکھا کہ 'ابھی تو بہت سے حملے ہونے ہیں، یہ تو ابھی شروعات ہے، بہت سے فون آچکے ہیں کہ مت بول اور چپ ہو جا'۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے انوراگ نے ٹویٹز کے سلسلے میں اپنا رخ واضح کیا اور لکھا ہے کہ 'میں اس طرح کا برتاؤ نہ کرتا ہوں نہ برداشت کرتا ہوں'۔