ETV Bharat / state

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسومات آج - sushant singh last ritual in mumbai

معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے کل خودکشی کی تھی، ادکارکی لاش ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی تھی، تاہم آج ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی جائے گی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم آج
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم آجسشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم آج
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 3:27 AM IST

Updated : Jun 15, 2020, 9:30 AM IST

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم سٹار سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں آج آخری رسوم ادا کی جائے گی، یہ اطلاع سشانت کے فیملی فرینڈ نشانت جین نے دی ہے۔

بہار کے رہنے والے بالی وڈ فلم سٹار سشانت سنگھ راجپوت نے کل اتوار کے دن ممبئی میں خود کشی کرلی تھی، اس خبر سے نہ صرف ان کے چاہنے والے بلکہ بالی وڈ اور سیاست کے لوگ بھی حیران ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لیے آج صبح 11.20 کی فلائٹ سے ان کے والد، رکن سمبلی نیرج ببلو سمیت دو دیگر اراکین ممبئی جائیں گے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آج ممبئی میں آخری رسوم ادا کی جائے گی، جس میں پٹنہ سے ان کے والد کے کے سنگھ اور چچا زاد بھائی اور سپول سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو کے ساتھ دو دیگر صبح 11.20 بجےکی فلائٹ سے ممبئی جائیں گے۔

واضح رہےکہ سشانت سنگھ کی ماں کا انتقال سنہ 2002 میں ہوگیا تھا، اس کے علاوہ ان کی چار بہنیں ہیں، جس میں سے ایک میتو سنگھ ریاستی سطح کی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ کائی پوچے، ایم ایس دھونی، کیدارناتھ، پی کے، جیسی کئی فلموں سے بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے والے سشانت سنگھ راجپوت کا بہار سے گہرا لگاو رہا ہے۔

ان کی پیدائش بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ہوئی تھی، یہیں پر ان کی ابتدائی تعلیم بھی ہوئی، اس کے علاوہ کھگڑیا میں واقع ننہال سے بھی ان کی یادیں جڑی ہوئی ہیں، اس لیے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر نے آج بہار کے لوگوں کا دل دکھی کردیا۔

سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرینس سکول میں حاصل کی تھی، اعلیٰ تعلیم کے لیے بعد میں سشانت دہلی شفٹ ہوگئے، لیکن آج بھی ان کی فیملی پٹنہ میں رہتی ہے۔

ویسے سشانت سنگھ راجپوت بنیادی طور پر پورنیہ ضلع کے رہنے والے تھے، سشانت سنگھ راجپوت کے رشتے میں بھی نیرج کمار ببلو سپول سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت نے کل خودکشی کی تھی، ان کے نوکر نے ان کی لاش کو پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی ہے۔

Last Updated : Jun 15, 2020, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.