ETV Bharat / state

شووک چکرورتی نو ستمبر تک این سی بی کی تحویل میں

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 3:49 PM IST

ممبئی کی مقامی عدالت نے آج فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیے گئے ریا چکرورتی کے بھائی شوویک چکرورتی اور سشانت کے سابق مینیجر سیموئیل مرانڈا کو 9 ستمبر تک پولیس تحویل میں دیے جانے کا حکم جاری کیا۔

sushant case: Arrested accused remanded in police custody
سشانت کیس: گرفتار ملزمین کو عدالت نے پولیس تحویل میں دیا

انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کی جانب سے کل جمعہ کی رات گرفتار کیے گئے دونوں ملزمین کو آج سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت میں این سی بی کی جانب سے ملزمین کو ان کی تحویل میں دیے جانے کی درخواست پیش کی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمین کو حراست میں رکھ کر ان سے پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے، لہذا انھیں تحویل میں دیا جائے۔

انسداد منشیات اسکواڈ کی جانب سے عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ان سارے ملزمین کے ایک دوسرے سے گہرے تعلقات ہیں۔ اس دوران ملزمین کے دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلین کو اس معاملے میں جھوٹے اور بے بنیاد طور پر پھنسایا گیا ہے۔ نیز ملزمین کے قبضہ سے کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد نہیں ہوئی تھیں، لہذا انھیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مجسٹریٹ نے فریقین کی بحث سننے کے بعد دفاعی وکلاء کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے ملزمین کو پولیس تحویل میں دیے جانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس کی تحقیقات کے پس منظر میں منشیات کے معاملے کی تفتیش کے دوران کل جمعہ کو انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) نے ریا چکرورتی کے بھائی شویک چکر ورتی اور مینیجر سیموئیل مرانڈا کو گرفتار کیا تھا۔

این سی بی نے کل صبح سموئیل مرانڈا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ این سی بی نے اسے تقریبا ڈھائی گھنٹے کی تفتیش کے بعد گرفتار کیا۔

اسی طرح ممبئی میں ریا چکرورتی کے گھر پر بھی این سی بی نے چھاپہ مارا۔ منشیات کنٹرول بیورو نے ریا چکرورتی کے بھائی شویک چکرورتی سے کئی دنوں کی پوچھ گچھ کے بعد کل اسے بھی گرفتار کر لیا تھا۔

اس طرح اب تک اینٹی نارکوٹکس اسکواڈ (این سی بی) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ہلاکت کے سلسلے میں اب تک چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ این سی بی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی کے بھائی شویک کے منشیات فروشوں اور ڈیلروں سے تعلقات تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.