ETV Bharat / state

Muslim Youth Beaten up وزارت داخلہ ناکام ہوچکی: سپریہ سلے کا مسلم لڑکے کی پٹائی پر ردعمل - مسلم نوجوانوں کے خلاف تشدد کے واقعات

ریاست مہاراشٹر کےدار الحکومت ممبئی کے باندرہ علاقے میں ایک مسلم لڑکے کی پٹائی کی گئی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

وزارت داخلہ ناکام ہو چکی
وزارت داخلہ ناکام ہو چکی
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 10:22 AM IST

Updated : Aug 17, 2023, 10:36 AM IST

سپریہ سلے کا مسلم لڑکے کی پٹائی پر ردعمل

ممبئی: ممبئی کے باندرہ ٹرمنس پر ایک مسلم لڑکے کو جے شری رام کے نعرے لگا کر پیٹنے والوں کو لیکر رکن پارلیمنٹ سپریہ سلے نے کہا کہ وزارت داخلہ اس معاملے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں جس طرح جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اسے دیکھنا چاہیے۔ میں نے کئی بار وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی ٹویٹ کیا ہے۔ اور اس معاملے کے بارے میں یہ بھی کہا ہے کہ جس طرح سے منی پور اور دیگر مقامات پر کیسز ہو رہے ہیں انہیں مہاراشٹر کے حالات کا بھی جائزہ لینا چاہیے اور ایک میٹنگ کرنی چاہیے۔

آپ کو بتادیں کی مجلس کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے ایک ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس میں باندرہ ٹرمینس پر ایک مسلم لڑکے کو کئی لوگ جے شری رام کے نعرے لگا کر پیٹ رہے ہیں۔ اس معاملے میں ریلوے پولیس جانچ کر رہی ہے۔ ریلوے پولیس متاثرہ لڑکے سے اب تک رابطہ قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ممبئی کے بانڈرہ ریلوے اسٹیشن پر جئے شری رام کے نعرے لگاکر ہجوم نے ایک شخص کو بری طرح پیٹا

واضح رہے کہ حال ہی میں ممبئی کے قریب پالگھر علاقے میں جے پور ممبئی ٹرین ایکسپریس میں ریلوے کے اہلکار نے اپنے سینیئر سمیت تین مسلم افراد پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔ ریلوے کانسٹبل نے مسلم نوجوانوں پر فائرنگ کے بعد کہا کہ اگر تمہیں یہاں رہنا ہے تو مودی اور یوگی کو ووٹ دینا ہوگا۔ ملک بھر میں ان دنوں مذہبی منافرت کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں کئی مسلم نوجوانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Last Updated : Aug 17, 2023, 10:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.