سپریم کورٹ نے ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ Supreme Court on Param Bir singh Case پر مہاراشٹر میں درج مجرمانہ مقدمات کی جانچ مرکزی ایجنسی’ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن( سی بی آئی) سے کرانے کا پیر کو اشارہ دیا۔
جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وہ مسٹر سنگھ کے خلاف درج مجرمانہ مقدمات کی جانچ جاری رکھیں، لیکن ان معاملوں میں چارج شیٹ داخل نہ کریں۔ عدالت عظمیٰ نے کسی مرکزی ایجنسی سے جانچ کرانے کا اشارہ دیتے ہوئے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن( سی بی آئی) سے اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ پرم بیر سنگھ نے خود پر عائد مجرمانہ معاملات کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی فریاد ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے کی تھی۔ ان کی عرضی کی بنیاد پر بنچ نے گزشتہ سماعت کے دوران مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے اپنا اپنا موقف عدالت کے روبرو رکھنے کی ہدایت دی تھی۔
مہاراشٹر حکومت نے مختلف الزامات اور قانونی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ پر عائد مجرمانہ الزامات کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی عرضی کی مخالفت کی ہے۔
مزید پڑھیں: Suspend Param Bir Sing: مہاراشٹر حکومت نے پرمبیر سنگھ کو کیا معطل
سابق پولیس کمشنر نے مہاراشٹر کے اس وقت کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر ہر مہینے غیرقانونی طریقے سے ایک سو کروڑ روپے مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔ مسٹر سنگھ پر ممبئی پولس کمشنرکے عہدے پر رہتے ہوئے ایک ہوٹل تاجر سے لاکھوں روپے کی غیر قانونی وصولی کرنے سمیت کئی مجرمانہ معاملے ممبئی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
یو این آئی