ETV Bharat / state

ابو عاصم اعظمی کا ساتھ دیں: اویسی

ملک کی دوسری بڑی ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا پارہ چڑھتا جا رہا ہے۔

author img

By

Published : Oct 11, 2019, 12:53 AM IST

ابو عاصم اعظمی کا ساتھ دیں: اویسی

ہر سیاسی جماعت زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے لیکن اقلیتی طبقے کے امیدواروں کو حسب توقع ٹکٹ نہیں ملنے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ابو عاصم اعظمی کا ساتھ دیں: اویسی

اس دوران ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 36 اسمبلی حلقے ہیں۔ ممبئی کے مضافات میں واقع مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے ابو عاصم اعظمی تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس بار اس حلقے سے تقریباً 20 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم نے اس حلقے سے الیکشن لڑا تھا لیکن اس بار اپنا امیدوار نہیں اتارا ہے اور ساتھ ہی اویسی نے ابو عاصم اعظمی کو ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اویسی کی اس اپیل کے بعد ممبئی کی سیاست میں کیا تبدیلی ہوگی، اس پر سب کی نظر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.