مظفر پور: بہار کے ضلع مظفر پور سے ایک عجیب و غریب خبر سامنے آرہی ہے جہاں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی اور اداکار امران ہاشمی کا 20 سالہ 'بیٹا' بہار یونیوسٹی سے مشہور بابا صاحب بھم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی سے گریجوئیشن پارٹ ٹو کا امتحان دے رہا ہے۔
یہ معاملہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے دھنراج مہتو کالج کا ہے جہاں کالج کا ایک طالب علمی کندن کمار کے داخلہ کارڈ میں والدہ کا نام سنی لیونی اور والد کا نام امران ہاشمی ہے۔ جبکہ اس ایڈمٹ کارڈ میں پتہ مظفر پور میں واقع ریڈ لائٹ ایریا چتربھج استھان کا ہے۔
واضح رہے کہ بہار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن گریجویشن پارٹ 2 کے امتحانات کے لئے فارم پُر کیے جارہے ہیں۔ اس دوران ایک کندن نامی شرارتی طالب علم نے پارٹ 2 کا فارم پُر کرتے وقت اپنے ماں کے کالم میں سنی لیونی اور والد کے کالم میں امران ہاشمی کا نام لکھ دیا تھا۔ جس کے بعد طالب علم کا داخلہ کارڈ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس تعلق سے امتحانات کنٹرولر ڈاکٹر منوج کمار نے بتایا کہ یہ طالب علم کی شرارت ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی نے متعلقہ کالج سے بھی معلومات طلب کی ہیں۔