ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے پربھا دیوی علاقے میں واقع وقف کی ملکیت پٹھان مسجد ان دنوں تنازعہ کا شکار ہے کیونکہ کچھ ماہ قبل جوگیشوری علاقے کے رہنے والے امتیاز خان نے یہ دعوے داری کی ہے کہ یہ ملکیت انکی ذاتی وراثت ہے۔حالانکہ وقف بورڈ میں یہ مسجد 1952 سے رجسڑڈ ہے۔
وقف کی اس ملکیت مسجد پر اس ذاتی ملکیت کی دعوے داری کی بعد مسجد کے کیئر ٹیکر نے وقف بورڈ میں اسکی شکایت کی ہے۔ اب اس معاملے کی جانچ مہاراشٹر وقف بورڈ کر رہا ہے۔ اس معاملے میں وقف بورڈ نے مسجد کے باہر نوٹس لگانی چاہی لیکن مسجد پر غیر قانونی طریقے سے قابض کچھ لوگوں نے مذاحمت کی۔
ہم نے اس بارے میں مسجد کے ذاتی ملکیت کا دعوہ کرنے والے امتیاز شیخ سے بھی بات چیت کی جسکو لیکر اُنہوں نے حامی بھری ہے کہ مسجد ان کی ذاتی ملکیت ہے اور اس کے دستاویز اُن کے پاس ہیں۔ ہم نے اُنسے اس بارے میں دستاویز مانگے لیکن اُنہوں نے ہمیں کسی بھی طرح کے کوئی دستاویز نہیں دیے۔
وقف ملکیت ہونے کے سبب طویل عرصے سے اس مسجد کی دیکھ ریکھ عبدالکریم کالسیکر سمیت کئی علاقائی لوگوں کے ذریعے کی جارہی تھی۔ اس تنازعے کے بعد اس کی شکایت نہ صرف وقف بورڈ میں بلکہ مقامی پولیس تھانے میں بھی کی گئی ہے۔
در اصل انگریزوں کے زمانے میں یہاں پٹھان برادری کی اکثریت ہونے کے سبب یہاں عبادت کی جاتی تھی سن 1919 میں انگریزوں نے ہر عبادت گاہ کو سیکریٹری آف اسٹیٹ فار انڈیا کے تحت یہ قانون نافذ کیا۔۔جس میں عبادت گاہوں کو رجسٹر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔1920 میں اس جگہ کو عبادت کے لیے انگریزوں نے اسے لیز پر دے دیا اس وقت کیر ٹیکر کے طور پر یہاں لوگوں نے اسے سنبھالا اس وقت اسے سنبھالنے والوں میں میاں شیر خان،سلطان محمد شیر خان،محمد یوسف شیر خان تھے۔
یہ بھی پڑھیں:یونانی دواؤں کے لیے ہمیں اپنا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر ظہیر احمد
1952 میں یہ مسجد وقف بورڈ میں رجسڑڈ کی گئی۔۔اسکے باد حبیب شاہین عرف حبیب اللہ اور آر کے رحمٰن یہاں بطور ٹرسٹی رہے۔اُنکے ساتھ عبدل رحمٰن کالسیکر پھر عبدل کریم کالسیکر اس کی دیکھ ریکھ کرتے تھے۔حبیب شاہین کا انتقال سن 18 اکتوبر 2009 کو ہوگیا۔۔15 جوں 2022 کو آر ٹی آئی سے جب کچھ دستاویز حاصل کیے گئے تو پتہ چلا کہ اس مسجد ٹرسٹ میں کچھ لوگوں نے چینج رپورٹ فائل کی ہے۔۔جسکے بعد وقف بورڈ نے نوٹس جاری کی۔
وقف بورڈ کے ذریعے نوٹس جاری کیے جانے کے پیچھے کی اصل وجہ یہ ہے کہ حبیب اللہ کا انتقال سن 2009 میں ہوا اور چینج رپورٹ جو داخل کی گئی۔۔وہ 17 اپریل 2022 کو داخل کی گئی۔۔اور اس چینج رپورٹ میں 21 اپریل 2007 کی ایک میٹنگ کا ذکر کیا گیا ہے۔