معلومات کے مطابق ان مکانوں کے افراد خانہ تب سے اب تک پریشانی میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔ اس حادثہ کے بعد ان متاثرین کی مدد کیلئے مولانا سید محمد امین القادری حادثے کی جگہ پر پہنچے تھے۔
مولانا سید محمد امین القادری نے اعلان کیا تھا کہ متاثرین کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور وہ ایسے خاندان کی ذمہ داری لیتے ہیں جن کے وہاں شادی کا پروگرام تھا مگر آتشزدگی کی وجہ سے پورا سامان خاکستر ہوگیا۔ ایسے گھرانوں کی شادی سنی دعوت اسلامی کی جانب سے کی جائے گی۔
اس تعلق سے آتشزدگی کے متاثرین کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز حرا انگلش میڈیم اسکول کے گراؤنڈ پر ہوا۔
![sunni dawat e islami organized a mass wedding of fire victims in malegaon](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/malegaon_14032021091554_1403f_1615693554_645.jpg)
اس تقریب میں نکاح کے وقت مولانا سید محمد امین القادری نے نکاح اور اس کی اہمیت پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نکاح کو آسان کیا جائے اور جہیز کی لعنت کو معاشرے سے ختم کیا جائے۔ نکاح کی تقریب میں بے جا خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ کسی غریب کی بچی کی شادی کروا دی جائے۔
واضح رہے کہ اس اجتماعی شادی میں دولہن کو ضروریات زندگی کے تمام سامان و لوازمات بطور تحفہ دیئے گئے۔ اس موقع پر سنجری چوک رمضانپورہ کے سرکردہ افراد نے مولانا سید محمد امین القادری و تحریک سنی دعوت اسلامی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
مزید پڑھیں:
ممبئی: ملی تحریک فاونڈیشن کی جہیز مخالف شعور بیداری مہم
اس تقریب میں رمضانپورہ سنجری چوک، سید اظہار اشرف نگر کے سرکردہ افراد و شہر کی دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔