ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڑ میں 'گے اورئی' تعلقہ کے گڑھی میں واقع ایک نوودیا ودیالیہ کے 12 طلبا کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد اور عملہ کے دو ممبران بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
دوسری جانب کلکٹر روندر جگتاپ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔
متاثرین کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے تمام طلبا، اساتذہ، عملہ اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
یو این آئی
مہاراشٹر: نوودیا ودیالیہ کے 12 طلبا کوورونا سے متاثر - اسکول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
نوودیا ودیالیہ کے 12 طلبا کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں، ضلع کلکٹر نے تمام طلبا، اساتذہ، عملہ اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔