طلبا کا کہنا ہے کہ 'وہ اس وقت تک اپنی ہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک کہ سی اے اے اور این آر سی واپس نہیں لیا جاتا۔'
دہلی کا شاہین باغ اگر این آر سی مخالف تحریک کا مرکز بنا ہے تو مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دہلی گیٹ ڈویژنل کمشنر دفتر کے قریب شاہین باغ کے حامیوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔
شاہین باغ اور جے این یو کی حمایت میں ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر طلبا زنجیری ہڑتال کر رہے ہیں۔ گذشتہ دو روز سے یہ طلبا رات کے اندھیرے اور سردی کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔
اس زنجیری ہڑتال میں رات کے وقت انقلابی شاعری کے ذریعے ماحول کوگرمایا جارہا ہے۔ اورنگ آباد کی فضا میں فیض حبیب جالب اور دیگر شاعروں کا کلام گونج رہا ہے۔ ان نوجوانوں کو شہریان کی طرف سے بھرپور تائید و حمایت مل رہی ہے۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 'وہ اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔'