ممبئی شہر و مضافات میں دہی ہانڈی پرپولس نے سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے اور دہی ہانڈی منڈلوں کو ہائی کورٹ کے رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس کے علاوہ ٹریفک پولس بھی مستعد ہے اور سڑکوں پر ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پردہی ہانڈی منڈلوں اور موٹرسائیکل سواروں پر کارروائی ہو گی۔
دہی ہانڈی تہوار پر ممبئی کی سڑکوں پر تقریباً چالیس ہزار پولس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ بی ڈی ڈی ایس سمیت اضافی دستوں کو بھی ڈیوٹی پر معمور کیا جائے گا نیز سی سی ٹی وی سے نگرانی کی جائے گی۔
دہی ہانڈی منڈلوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کریں اور اس موقع پر شراب نوشی سے پرہیز کریں نیز شراب پی کر ڈرائیونگ نا کریں۔
اس موقع پر کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نا پیش آئے اس کے لئے پولیس پوری طرح مستعد ہے۔