ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں سیکیوریٹی کے سخت ترین انتظامات

کورونا وائرس کے پیش نظر پرچم کشائی کے دوران ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

مہاراشٹرمیں سخت سیکوریٹی انتظامات
مہاراشٹرمیں سخت سیکوریٹی انتظامات
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 9:16 PM IST

ممبئی شہر و مضافات سمیت ریاست بھر میں یوم آزادی کے موقع پر تخریبی کارروائی کے خطرہ کے پیش نظر پولیس نے شہر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

تمام سرکاری،غیر سرکاری اور اہم جگہوں پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ شاہراہوں پر ناکہ بندی میں بھی شدت پیدا کرنے کے احکامات ممبئی کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے جاری کئے ہیں۔

سکھ فار جسٹس نامی دہشت گرد تنظیم کے لال قلعہ پر پرچم کشائی کےلیے انعام کے اعلان کے بعد ریاست اور ممبئی میں بھی حفظ ماتقدم کے طور پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، پہرہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اعلی افسران کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ممبئی میں سرکار کے صدر دفترمنترالیہ میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ یہاں کرونا وائرس کے احتیاطی اقدامات کے ساتھ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے رسم پرچم کشائی ادا کریں گے اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ سمیت دیگر ضلع کلکٹرز دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی رسم ادا کی جائے گی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر پرچم کشائی کے دوران ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت کیوں نہیں: سعید نوری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.