ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے بجائے سخت پابندیاں عائد کی جائیں: راجیش ٹوپے

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:30 PM IST

صوبہ مہاراشٹر میں کورونا وباء کا قہر جاری ہے، جس وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

لاک ڈاون کے بجائے سخت پابندیاں ہوں :وزیر صحت راجیش ٹوپے

اس کے پیش نظر بہت سے شہروں اور اضلاع میں لاک ڈاؤن کے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی انتباہ کیا ہے کہ اگر شہری قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو لاک ڈاؤن کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہوگا۔

ریاستی عوام تذبذب کا شکار ہے کہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا مہاراشٹر میں لاک ڈاون لگایا جائے گا؟

اس تعلق سے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر لاک ڈاون کوئی راستہ نہیں ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری ہجوم سے اجتناب کرنا چاہئے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

انہوں نے واضح طورپر کہا کہ لاک ڈاون کے بجائے سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی جانچ ہوئی جس کے بعد سامنے آیا کہ مریضوں کی کل تعداد کے85 فیصد افراد میں کوئی علامت نہیں پائے جانے کی وجہ سے انہیں اپنے گھروں پر ہی احتیاطی تدابیر کے ساتھ روانہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریاست میں کورونا کی وباء سے مقابلہ کرنے کے لئے ہسپتالوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات کی جارہی ہیں کورونا ٹیسٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ شادیاں، معاشرتی تقریبات وغیرہ میں ہجوم کو روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کی جارہی ہیں اور شہریوں کو بھی محتاط رہنا چاہئے کہ بلاوجہ بھیڑ نہ لگائیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اصولوں کا استعمال جیسے معاشرتی فاصلہ، ماسک کا استعمال اور بار بار ہاتھ دھونے سے مریضوں کی تعداد کوکافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ویکسینیشن میں تیزی لائی گئی ہے روز کم از کم ایک چوتھائی افراد کو کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

انہوں کہا کہ ریاست میں ویکسین کی کمی نہیں ہے اور نجی اور سرکاری اسپتالوں میں ویکسین کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈاون کی سختیوں سے بچنا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.