اس سلسلے میں رکن اسمبلی اور ایس پی رہنما ابوعاصم اعظمی نے ممبئی پولس کمشنر پرم بیر سنگھ سے ملاقات کی ہے۔
ابو عاصم اعظمی نے پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے منشیات کے خلاف یلغار کر چکے ہیں۔
تاہم منشیات فروشوں کے خلاف اب تک کارروائی نہ ہونے کے سبب نشہ کا کاروبار ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں فروغ پا رہا ہے۔
یہ انتہائی تشویشناک ہے ۔
ماںخورد شیواجی نگر میں بجلی چوری بھی بڑھ گئی ہے جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس لئے بجلی مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
ابوعاصم اعظمی کے مطالبہ پرپولس کمشنر پرم بیر سنگھ نے مقامی پولس اسٹیشن اور ڈی سی پی کے ہمراہ میٹنگ طلب کی ہے۔
اس میں کارروائی سے متعلق ہدایات اور نئی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:اورنگ آباد: اضافی بارش سے فصلیں برباد ہوگئیں
ابوعاصم اعظمی ںے بتایا کہ جب تک مانخورد شیواجی نگر منشیات فروشوں سے پاک نہیں ہو جاتا اس وقت تک ان کی لڑائی جاری رہے گی ۔