ETV Bharat / state

اورنگ آباد: لاک ڈاؤن کے دوران کھلی دکانوں پر کارروائی - اردو نیوز اورنگ آباد

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ بریک دی چین احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر ضلع انتظامیہ نے دوبارہ کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ اس دوران شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں غیر قانونی طور پر کھلی دکانوں کو سیل کیا گیا اور ساتھ ہی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل مالکان اور دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

strict action against open shops amid lockdown by district administration in aurangabad
لاک ڈاؤن کے دوران کھلی دکانوں پر کارروائی
author img

By

Published : May 23, 2021, 12:07 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاست بھر میں بریک دی چین کے تحت سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جن میں صرف ضروری اشیاء کی خرید و فروخت اور ضروری اقدامات کی اجازت ہے۔

جبکہ دیگر سبھی کاروبار بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سخت پابندیوں کا نفاذ ہونے کے باوجود اورنگ آباد شہر اور ضلع میں کاروبار جاری رکھ کر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے معاملات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی غیر قانونی طور پر دکانیں کھلی رکھ کر کاروبار کرنے والے دکانداروں پر انتظامیہ نے کارروائی کی تھی۔ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد بھی انتظامیہ دوبارہ حرکت میں آئی اور بلااجازت کاروبار کرنے والوں پر کارروائی کا آغاز کیا۔

ضلع کلکٹر سنیل چوہان اور پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے اپنے خصوصی دستوں کے ساتھ شہر کے بھیڑ والے علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی طور پر کھلی رکھنے والی دکانوں سے جرمانہ وصول کیا اور کھلی ساری دکانوں کو سیل بھی کیا۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر: کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے بازار بند کیے گئے ہیں، لیکن کچھ لوگ ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور بھیڑ اکٹھا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.