ETV Bharat / state

Stop Work Notice Issued To SBUT Project بھنڈی بازار کے سیفی بُرہانی پروجیکٹ پر روک

مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس میں سیفی برہانی اَپلفٹمنٹ ٹرسٹ پروجیکٹ سے متعلق موصول شکایات پر بحث کے بعد برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے بلڈنگ پروپوزل ڈپارٹمنٹ نے سیفی بُرہانی اپلفمینٹ کو 'اسٹاپ ورک نوٹس' جاری کیا ہے۔ Stop Work Notice Issued To SBUT Project

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 8:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بھنڈی بازار میں جاری 'سیفی برہانی اَپلفٹمنٹ ٹرسٹ پروجیکٹ' (ایس بی یو ٹی) کے تحت جاری ’کلسٹر ری ڈیولپمنٹ‘ کے تعمیراتی کام پر روک لگادی ہے۔ بی ایم سی نے نوٹس میں کہا ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی میں جاری کی گئی ہدایت پر اس پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کے لیے ’اسٹاپ ورک نوٹس‘ جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس 'بلڈنگ پروپوزل (بی پی) ڈپارٹمنٹ' کے ایگزیکٹیو انجینئر راجیش ڈھولے نے سنیچر کو جاری کیا ہے۔ Stop Work Notice Issued To SBUT Project

بھنڈی بازار کے سیفی بُرہانی پروجیکٹ پر روک

بی ایم سی کی جانب سے اسٹاپ ورک نوٹس دیئے جانے کے بعد یہاں پر چلنے والے از سر نو تعمیراتی کام کو پوری طرح سے روک دیا گیا ہے۔ ایس بی یو ٹی کی جانب سے یہ تحریری بیان جاری کیا گیا ہے کہ محکمہ بی ایم سی کی جانب سے اسٹاپ ورک نوٹس جاری کئے جانے کے بعد ہم نے علاقے میں از سر نو تعمیراتی کام پر روک لگا دی ہے۔ انہوں نے اپنے تحریری بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ یہاں مقیم ہزاروں مکینوں کے لئے از سر نو تعمیراتی کام جاری تھا اور اس کے لئے ایس بی یو ٹی ہر طرح کی اجازت یا قانونی طریقے سے ہی کام کرتا ہے ہم پوری طرح سے حکومت اور محکمہ بی ایم سی کے ساتھ تعاؤن کرتے ہیں۔ Stop Work Notice Issued To SBUT Project

یاد رہے کہ جمعرات کو نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے اسمبلی میں کہا تھا کہ انہیں ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ایس بی یو ٹی کے بنیادی پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہاں سڑکوں کی چوڑائی کو کم کرکے ڈیولپر کو زیادہ جگہ دی جارہی ہے جبکہ کچھ سڑکوں کو بند کرنے کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں کہا تھا کہ ایس بی یو ٹی کے حوالے سے کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں ان شکایتوں میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ کو لے کر کئی معاملوں میں غیر قانونی طریقے سے کام کو انجام دیا جارہا ہے سب سے اہم یہ ہے کہ اس کے پلان کو تبدیل کیا گیا ہے۔ Stop Work Notice Issued To SBUT Project In Mumbai

وہیں دوسری جانب محکمہ بی ایم سی کی جانب سے جو نوٹس دی گئی ہے اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ اس پروجیکٹ کو تعمیر کرنے میں ایس بی یو ٹی کی جانب سے جو غیر قانونی طریقے اپنائے گئے ہیں اس کے لئے محکمہ بی ایم سی ایک افسر کو اس کی جانچ کے لیے مقرر کر رہی ہے تاکہ اس میں خامیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی لوگوں کا ایس بی یو ٹی کی انہدامی کاروائی پر سوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.