ETV Bharat / state

اورنگ آباد: پولیس پر پتھراؤ، تین پولیس اہلکار زخمی - کچھ لوگ بھیڑ میں بھڑک اٹھے

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے بڈکن گاؤں میں لوگ نماز کے لیے جارہے تھے پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو پولیس کی ٹیم پر انہوں نے پتھراؤ کردیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

اورنگ آباد: پولیس پر پتھراؤ، 3 پولیس اہلکار زخمی

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 8:26 PM IST

پتھراؤ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک افسر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔

زخمیوں پولیس اہلکاروں کو اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر پورے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اس معاملے میں 27 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

ضلع اورنگ آباد کے بڈکن گاؤں میں دیر رات لگ بھگ 40 سے زیادہ افراد بڈکن کی ایک مسجد میں نماز پڑھنے جارہے تھے۔ اورنگ آباد دیہی پولیس کی ایک ٹیم انہیں روکنے کے لیے موقع پر پہنچی۔

اورنگ آباد: پولیس پر پتھراؤ، 3 پولیس اہلکار زخمی

پولیس ٹیم نے ان لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ضلع میں لاک ڈاؤن و کرفیو نافذ ہے سب لوگ اپنے اپنے گھروں کو جائیں۔ اس دوران کچھ لوگ مشتعل ہوگئے اور پولیس سے بحث کرنے لگے۔ بھیڑ میں شامل کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس میں پولیس افسر اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تین پولیس اہلکاروں کو اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال گھاٹی میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، پولیس نے 27 سے زیادہ افراد کو تحویل میں لیا ہے اورنگ آباد دیہی پولیس کی ایس پی مکشدا پاٹل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے اورنگ آباد کو ریڈ زون میں قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد پچاس کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.