وزیراعلی پرومود ساونت نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ریاست گیرکرفیو میں 19 جولائی کی صبح 7 بجے تک توسیع کی جائے گی ،جس میں50فیصد گنجائش کے ساتھ جم ، ناظرین کے بغیر کھیل کمپلیکس، مذہبی مقامات میں 15 لوگوں تک کے داخل کی اجازت ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: گوا-دہلی راجدھانی ایکسپریس کو حادثہ، انجن پٹری سے اتر گیا
حکومت نے پہلے 9 مئی کو ریاست میں کرفیو نافذ کیا تھا اور تب سے اس میں توسیع کی جارہی ہے۔ ساحلی ریاست میں اس وبا کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ 51 فیصد کووڈ پازیٹیویٹی دیکھی گئی ۔ گوا میں اتوار کو کووڈ 19 کے 131 نئے کیسزسامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوئی ۔
یواین آئی