ETV Bharat / state

Attack on Sharad Pawar's Home: شرد پوار کی رہائش گاہ پر حملہ

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی رہنما شرد پوار کی رہائش گاہ ممبئی میں ایس ٹی ملازمین کی جانب سے پتھر اور جوتے چپل پھینکے گئے۔ اس تناظر میں مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Attack on Sharad Pawar's Residence
Attack on Sharad Pawar's Residence
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 1:10 PM IST

مالیگاؤں: راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی رہنما شرد پوار کی رہائش گاہ ممبئی میں ایس ٹی بس ملازمین کی جانب سے پتھر اور جوتے چپل پھینکے گئے۔ اس تناظر میں مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔ Attack on Sharad Pawar's residence NCP's fierce protest in Malegaon

اس موقع پر آصف شیخ کے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ممبئی آزاد میدان میں ایس ٹی بس ملازمین کا احتجاج چل رہا تھا، لیکن آج اچانک ایس ٹی بس ملازمین شرد پوار کی رہائش گاہ پر پہنچے اور جوتے چپل اور پتھر پھینکنے لگے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس واردات کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی شامل ہے۔

Attack on Sharad Pawar's Home

مزید پڑھیں:

آصف شیخ نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازش کے تحت راج ٹھاکرے نے اذان مخالف بیان دیا ہے، کیونکہ بی جے پی مہاراشٹر کا ماحول خراب کرکے صدارتی راج قائم کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے ایس ٹی بس ملازمین کے ذریعے شرد پوار کی رہائش گاہ پر جوتے چپل اور پتھر پھینکے گئے۔ جس کی مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.