ETV Bharat / state

'کیا منشیات کے اسمگلروں کو بچانے کی کوشش کر رہی این سی بی'

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 10:06 PM IST

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ 'این سی بی کا فرض ہے کہ جو لوگ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ان کا پتہ لگائے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ کیا این سی بی فلم انڈسٹری میں منشیات کے کاروباری کو بچا رہی ہے۔'

'کیا منشیات کے اسمگلروں کو بچانے کی کوشش کر رہی این سی بی'
'کیا منشیات کے اسمگلروں کو بچانے کی کوشش کر رہی این سی بی'

مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ترجمان نواب ملک نے منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) پر لگاتے ہوئے کہا کہ 'این سی بی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں منشیات کے عادی افراد کو بچانے کے لئے انہیں گرفتار کررہی ہے۔'

دراصل ہفتے کے روز ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ کو این سی بی نے گرفتار کیا تھا اس کے بعد ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

این سی پی رہنما نے کہا کہ 'این سی بی منشیات لینے والے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے، جو لوگ منشیات کے عادی ہیں انہیں منشیات فروش مرکز بھیجنا چاہئے نہ کہ جیل۔ این سی بی کا فرض ہے کہ جو لوگ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ان کا پتہ لگائے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ کیا این سی بی فلم انڈسٹری میں منشیات کے عادی افراد کو بچانے کے لئے انہیں گرفتار کررہی ہے؟'

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد منشیات اور بالی ووڈ کے درمیان تعلق منظر عام پر آ گیا ہے۔ اس معاملے میں بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال سمیت کئی اور لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

موصولی اطلاعات کے مطابق منشیات کے معاملہ میں گرفتار بھارتیہ سنگھ اور ہرش لمباچیا کو میڈیکل کے لئے بلایا گیا۔ بھارتی اور اس کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے بنشہ کیا ہے۔ بھارتی اور ہرشا کے گھر سے بھانگ بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں نے استعمال کا اعتراف بھی کیا ہے۔

این سی بی نے بھارتی سنگھ کے پروڈکشن ہاؤس پر بھی چھاپہ مار کر 86.5 گرام بھنگ برآمد کیا تھا۔ بھارتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہیں ہرش سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ممبئی زونل کے چیف منشیات کنٹرول بیورو سمیر وانکھیڈے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 'بھارتی اور ہرش لمباچیا پر منشیات کے استعمال کا الزام ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.