ممبئی: ممبئی کی مینارہ مسجد کے کھاؤ گلی میں رواں برس ماہ صیام کے موقع پر بھی لاکھوں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔ رمضان سے ایک روز قبل سے ہی علاقے میں تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ خریداری اور کھانے کے شائقین کے لیے مشہور بھنڈی بازار کی مینارہ مسجد کی یہ گلیاں جہاں انواع اقسام کے پکوان ملتے ہیں، رمضان المبارک کے موقع پر کھانے کے شائقین سے بھری رہتی ہے۔ ذائقہ سے بھر پور اور میعاری کھانے کی وجہ سے یہاں کی گلیاں ملک و بیرون ملک سیاحوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے رمضان المبارک سے قبل کھاؤ گلی کا جائزہ لیا اور ہوٹل مالکان سے تیاروں کے تعلق سے بات چیت کی تو انہوں نے کہاکہ' ہر برس کی طرح اس بار بھی تیاریاں زورں سے جاری ہے۔
بتادیں کہ بھنڈی بازار کے جے جے ہاسپٹل سے لے کر سی ایس ٹی تک رمضان میں کھانے پینے اور خریداری کرنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ بھیڑ کا عالم یہ رہتا ہے کے یہں لوگ بائیک اور کار سے آنے سے گریز کرتے ہیں۔ صرف ممبئی نہیں بلکہ ملک کی الگ الگ حصوں سے بھنڈی بازار کھاؤ گلی میں لوگ کھانوں کا لطف لینے کے لیے آتے ہیں، اس کے علاوہ کھانے پینے اور خریداری کرنے والوں کی عام دنوں میں بھی کافی بھیڑ رہتی ہے، لیکن رمضان کے دنوں میں میں یہاں پیر رکھنے کی جگہ نہیں رہتی۔
اکثر یہاں کے مقامی اپنے خود کے گھروں تک پہنچنے میں بڑی دقت کا سامنا کرتے ہیں۔ دشواری جھیلنے والے مقامی لوگ ہمیشہ خندہ پیشانی سے باہر سے آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہاں ایسے کاروباری اور ویپاری بھی ہیں جن کی ایک مہینے کی آمدنی سے ان کے برس بھر کا پورا نظام چلتا ہے، جب کہ چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنے والوں کی بھی خاصی تعداد ہے جو اس ماہ مقدس میں میں بڑے پیمانے پر کاروبار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: