ممبئی ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات کو پھنسے ہوئے اسپائس جیٹ کے طیارہ کو رن وے پر باہر نکالا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 جولائی کو رن وے پر پھنسے ہوئے اسپائس جیٹ کے طیارہ کو حکام باہر نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔
اس واقع کے بعد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا یا قریبی ہوائی اڑے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے رن وے کو اس حادثے کے باعث کافی دیر تک دیگر فضائی آپریشنز کے لیے بند کر دیا گیا۔