ETV Bharat / state

Ajit Pawar کیا اجیت پوار کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا - وزیر اعظم نریندر مودی

مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر بڑی ہلچل کا امکان ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جلد ہی وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کے پیچھے بنیادی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اچانک دہلی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں-

کیا اجیت پوار کو وزیر اعلیٰ بنایا جائےگا

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 5:02 PM IST

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اس مرتبہ اکیلے دہلی نہیں گئے بلکہ ان کا پورا خاندان دہلی پہنچ گیا ہے۔ وہ مینا باغ میں بیٹے اور ایم پی شریکانت شندے کی رہائش گاہ پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

بتا دیں کہ ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے جمعہ کو بیان دیا تھا کہ اجیت پوار جلد ہی وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں۔ اس کے بعد اب این سی پی کے ایک بڑے لیڈر نے بھی اجیت پوار کو وزیر اعلیٰ کہا ہے۔ آج (22 جولائی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کا یوم پیدائش ہے۔

این سی پی لیڈر امول مٹکری نے اس سالگرہ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک الگ سیاسی بحث شروع ہو گئی ہے۔ اجیت پوار گروپ کے اراکین اسمبلی امول مٹکری نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اجیت پوار کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، 'میں اجیت اننت راؤ پوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دیتا ہوں! جلد ہی #AjitParv کیپشن بھی دیا گیا۔ چرچا ہے کہ اس سے ایک بار پھر سیاسی میدان میں طوفان آئے گا۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کل رات اچانک ممبئی سے دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔ ادھر کہا جا رہا ہے کہ یہ کوئی منصوبہ بند دورہ نہیں ہے بلکہ وزیر اعلیٰ شندے ذاتی کام سے دہلی گئے تھے۔ لیکِن وہ دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔کچھ دن پہلے 18 جولائی کو ایکناتھ شندے این ڈی اے کی میٹنگ کے لیے دہلی پہنچے تھے۔ ان کی دہلی واپسی کے ساتھ ہی یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ کیا باقی کابینہ کی توسیع کو لے کر کوئی فیصلہ ہو گا؟

یہ بھی پڑھیں:CM Shinde in Delhi وزیر اعلیٰ شنڈے کا دہلی دورہ، پی ایم مودی سے میٹنگ کریں گے

اجیت پوار کے 8 دیگر این سی پی اراکین اسمبلی کے ساتھ اقتدار میں آنے کے بعد کہا گیا کہ کابینہ کی دوسری توسیع جلد ہی کی جائے گی۔ مانسون اجلاس ختم ہونے کے بعد کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔ اس لیے دیکھنا یہ ہوگا کہ ایکناتھ شندے کے دہلی دورے کے دوران اس پر کوئی بات چیت ہوتی ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.