ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں معروف ادیب و شاعر رضا جالنوی کی ادبی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور رضا جالنوی کی ادبی خدمات پر خصوصی شمارے کا اجرا نورالحسین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صدرالحسن نے کہا کہ 'اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمات انجام دینے والوں اور اردو کی ترقی و اشاعت میں خود کو وقف کر دینے والوں کی ستائش ان کی زندگی میں ہی ہونی چاہئے، نہ کہ ان کے مرنے کے بعد تاکہ نئے لکھنے والوں کو ترغیب ملے۔'
دراصل وہ ماہنامہ تعلیمی سفر کے خصوصی شمارے رضا جالنوی نمبر کی اجرائی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس تقریب میں معروف شاعر و ادیب عبدالرحیم رضا جالنوی کی پچاس سالہ ادبی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور خصوصی شمارے کا اجرا معروف ادیب و ناول نگار نور الحسنین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: جلد ہی مالیگاؤں کی تصویر بدلے گی: مفتی اسماعیل
اس موقع پر اردو کے ادیبوں، دانشوروں اور محبان اردو کثیر تعداد میں موجود رہے۔