روزگار کی تلاش میں بیرونی ریاستوں سے نقل مکانی کر کے آئے ہوئے مزدور اور دیگر محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد، کورونا وائرس کے باعث پھیلنےوالی کووڈ-19 بیماری کے سدباب کے لیے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤں کے سبب، اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
ایک طرف جہاں ان کا روزگار جاتا رہا اور وہ کھانے پینے کو محتاج ہو گئے تو دوسری طرف اپنے وطن اور گھروں سے دور اپنے بال بچوں اور افراد خاندان کے فراق میں دن کاٹنا ان کے لیے سخت دشوار ہو گیا ہے۔
اب حکومت کی جانب سے اس ضمن میں اٹھائے گئے راحتی اقدامات کے تحت انھیں اپنے گاوں اور گھروں کو واپس جانے کی راہیں ہموار ہو گی ہیں۔ نہ صرف ہموار ہوئی ہیں بلکہ اس ضمن میں عملی اقدامت کی ابتداء بھی ہو چکی ہے۔
اور یہ ابتداء ریاست مہاراشٹرا میں ناسک سے کی گئی ہے۔جہاں خصوصی ٹرینوں کے ذریعے سے ان کی وطن واپسی کا انتظام کیا گیا ہے۔
ان مہاجر کارکن کے لیے آج خوشی کی گھڑی اس وقت آئی جب مختلف مقامات سے بسوں کے ذریعے سے انھیں ناسک روذ ریلوے اسٹیشن لایا گیا، جہاں سے 6 ڈبوں پہر مشتمل ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے سے انھیں ریاست اتر پردیش کے شہرلکھنو روانہ کیا گیا۔
اسی طرح کل بھی ایک ٹرین کے ذریعے سے 332 مزدوروں و دیگر افراد کو جو لاک ڈاؤن کے سبب یہاں پھنسے ہوئے تھے کل اسی طرح کی ایک خصوصی ٹرین سے بھوپال روانہ کیا گیا تھا۔
آج یہ دوسری ٹرین ہے جس کے ذریعے سے ان سب کو لکھنو روانہ کیا گیا۔
ان سب کو مختلف مقامات سے خصوصی بسوں کے ذریعے سے ناسک روذ ریلوے اسٹیشن لایا گیا۔ اور انھیں ریل کے ڈبوں میں بٹھایاگیا۔
اس موقع پر تمام احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا اور ایک دوسرے سے الک الگ محفوظ فاصلہ رکھا گیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر چھگن بھجبل خصوصی طور پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے، پولس کمشنر وشواس ناگرے پاٹل وغیرہ موجود تھے جنھوں کے ریل کو ہری جھنڈی دیکھائی۔
واضح رہے کہ حکومت کے اس اقدام سے اب ان مزدوروں اور دیگر پھنسے ہوئےافراد کی اپنے اپنےوطن اور گھروں کو واپس جانے کا آغاز ہو گیا ہے، اور اس سے ان میں اطمنان پایا جا رہا ہے۔