ETV Bharat / state

این سی پی صدر شرد پوار آج 80 برس کے ہوگئے

ریاست مہاراشٹر میں یوتھ کانگریس کے صدر سے لے کر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی بنیاد رکھنے والے سیاست داں شرد پوار کی زندگی کافی دلچسپ رہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 11:28 AM IST

مہاراشٹر کی سیاست میں کنگ میکر کے طور مانے جانے والے این سی پی رہنما شرد پوار کی پیدائش 12 دسمبر سنہ 1940 کو ضلع پونے کے شہر بارامتی میں ہوئی تھی۔

پوار چھترپتی شاہو مہاراج، مہاتما پھولے اور بھارت رتن ڈاکٹر ۔ بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کے حامل ہیں۔

مہاراشٹر میں اس وقت کے وزیر اعلی یشونت راؤ چوہان کی ایک تقریب میں پوار مدعو کیے گئے جہاں پوار کی تقریر سن کر چوہان کافی متاثر ہوئے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جس کے بعد چوہان کی مدد سے پوار یوتھ کانگریس میں شامل ہوئے اور محض 24 برس کی عمر میں پوار یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر منتخب ہوئے اور عوام میں وہ یشونت راؤ چوہان کے سیاسی وارث کے طور پر مقبول ہوئے۔

سنہ 1966 میں پوار کو یونیسکو کی اسکالرشپ ملی اور اسی کے تحت انہوں نے مغربی جرمنی، فرانس، اٹلی، انگلینڈ جیسے ممالک کا دورہ کیا اور وہاں کی سیاسی جماعتوں اور ان کی تشکیل کے طریقۂ کار کا گہرا مطالعہ کیا۔

اٹھارہ جولائی سنہ 1978 کو شرد پوار نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا، اس طرح پوار مہاراشٹر کے سب سے کم عمر وزیراعلی بن گئے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سنہ 1991 میں پی وی نرسمہا راؤ اور ارجن سنگھ کے ساتھ پوار کا نام بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونے جیسی خبریں منظر عام پر آئیں لیکن کانگریس کی پارلیمانی پارٹی نے راؤ کو اپنا قائد منتخب کیا۔

نرسمہا راؤ نے مرکزی کابینہ میں پوار کو وزیر دفاع مقرر کیا اور انہوں نے پہلی بار 26 جون سنہ 1991 کو مرکزی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ چھ مارچ سنہ 1993 کو انھوں نے چوتھی مرتبہ ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سنہ 1995 میں ریاست میں پہلی بار کانگریس کو شکست ہوئی اور پہلی مرتبہ شیوسینا - بی جے پی اتحاد نے مہاراشٹر کی باگ ڈور سنبھالی۔

آخر کار شرد پوار نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی اور 10 جون 1999 کو انھوں نے اپنی 'نیشنلسٹ کانگریس پارٹی' تشکیل دی۔

بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر انھوں نے یہ محسوس کیا کہ ٹی ۔ ٹونٹی مقابلہ بھارت میں بھی منعقد ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ہی للت مودی کو حکمت عملی بنانے کے لیے کہا تھا جس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل کھیلوں کے انعقاد کا سہرا بھی شرد پوار کو جاتا ہے۔

نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان نواب ملک

سنہ 2017 میں بھارت کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے انہیں نوازا گیا۔

سیاسی زندگی کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی نجی زندگی میں بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن شرد پوار نے ان تمام معاملات کو بحسن و خوبی انجام دیا۔

مہاراشٹر کی حالیہ مہا وکاس آگھاڑی حکومت جسے شیوسینا، کانگریس اور این سی پی نے مشترکہ طور پر تشکیل دیا ہے، اس کے پیچھے بھی شرد پوار کی حکمت عملی رہی ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد رہنماؤں نے آج شرد پوار کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.