نوشاد کا کہنا ہے کہ ان کا نیا پروڈکٹ 'فرگرنس آف لو پان' خاص طور پر نئے شادی شدہ جوڑے کے لئے ہے، جس میں دولہا دلہن کے لئے دو الگ الگ پان ہیں۔
زعفران، شہد، عطر اور گلاب کے پھول سے اس باکس کو تیار کیا ہے، جس کی قیمت چھ ہزار روپے ہے۔
نوشاد نے بتایا کہ اس میں موجود عطر کی جو شیشیاں ہیں وہ مرد عورت کے لئے الگ الگ ہیں۔ اس عطر کو کنوج کے عطر کی فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے جس میں ایک الگ قسم کی کشش ہے۔
نوشاد ممبئی کے کرلا علاقے کے رہنے والے ہیں۔ جب وہ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرر ہے تھے تو اسی دوران انہوں نے اپنے پشتینی کاروبار پان کو ایک نئے انداز سے شروع کیا اور اسے دا پان اسٹوری کا نام دیا۔
مزید پڑھیں:
بریلی کی نسرین جاوید خدمت خلق کی نایاب مثال
اس دکان کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں سارے پروڈکٹ پان کے ہیں اور یہ سب تمباکو فری ہیں۔ اس خاصیت کی وجہ سے بہت قلیل وقت میں نوشاد کو ملک کے الگ الگ حصوں میں مقبولیت حاصل ہو گئی۔ نوشاد کی خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ ساتھ وہ ترکی میں بھی 'دا پان اسٹوری' کی طرز پر دوکان کھولیں۔