ETV Bharat / state

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس: غیر حاضر ملزمین کی عرضی پر آخری بار توسیع

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:48 PM IST

ممبئی کے خصوصی این آئی اے کورٹ نے بدھ کے روز 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے تمام ملزمین کو جو سماعت کے دوران غیر حاضر تھے۔ ان کی عرضی پر آخری بار توسیع کی ہے۔ مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی شامل ہیں۔

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس: غیر حاضر ملزمین کی عرضی پر آخری بار توسیع
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس: غیر حاضر ملزمین کی عرضی پر آخری بار توسیع

کورٹ نے کہا کہ 'عدالت کے پہلے کے حکم کے مطابق تمام ملزمین کو اب سے ہفتے میں کم از کم ایک بار عمل کرنا ہوگا۔'

ابھی تک، ٹھاکر صحت یا رکن پارلیمان کی حیثیت سے مصروفیت کے سبب عدالت میں حاضر نہیں ہونے کا عذر پیش کرتی رہی ہیں۔ عدالت نے غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے اور عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر ایک ملزم سدھاکر چترویدی پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

ملزم نے اے ٹی ایس کیس ڈائری کے حصول کے لیے درخواست دائر کی تھی ، جسے عدالت نے تاخیر سے ہٹ دھرمی کے سوا کچھ نہیں قرار دیا اور ملزم پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور تین روز میں جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔

عدالت نے چترویدی کے برین میپنگ ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کرنے کی ایک اور درخواست کی اجازت دی۔

یہ بامبے ہائی کورٹ کے مشاہدے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ مقدمے کی سماعت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ چترویدی اور ٹھاکر کے علاوہ لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت، ریٹائرڈ میجر رمیش اپادھیائے، سدھاکر دویویدی ، اجے راہیکر اور سمیر کلکرنی بھی اس کیس میں ملزم ہیں۔

مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں میں 29 دسمبر 2008 کو ایک مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.