ETV Bharat / state

Namaz For Rains بارش کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام - namaz for rians

موسم برسات جاری ہے لیکن گذشتہ تین مہینوں سے اورنگ آباد ضلع میں اوسط سے بھی کم بارش ہوئی ہے، جس کے سبب ضلع میں قحط جیسی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔

بارش کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام۔
بارش کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام۔
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 1:23 PM IST

Updated : Aug 28, 2023, 1:36 PM IST

Namaz For Rains

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ریجن میں برسات کا موسم شروع ہے لیکن دو مہینے سے زیادہ کا وقت بھی گذر جانے کے بعد بھی اس ریجن میں اوسط سے کم بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس سال قحط سالی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر اورنگ آباد شہر کے امیر شریعت مرہٹواڑہ مفتی محمد معز الدین قاسمی نے دفتر امارت شرعیہ مرہٹواڑہ پر علماء، ائمہ و دانشوران کی میٹنگ لی تھی، جس میں یہ طے پایا کہ پچیس اگست کو نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے گا۔

بارش کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام۔
بارش کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام۔

چنانچہ اورنگ آباد کی عیدگاہ چھاؤنی میں 25 اگسٹ کو نماز استسقاء کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ جس میں توبہ کثرت استغفار اور اہل حقوق کے حقوق کی ادائیگی اور روزہ رکھنے کی تلقین کی گئی اور دعا کی گئی کہ عمل کی برکت سے جلد بارش کا نزول ہو، اس دوران بزرگ، نوجوان اور بچے بھی شامل تھے۔امارت شرعیہ مرہٹواڑہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 26 اگست کو بھی نماز استسقاء کا اہتمام اورنگ آباد عید گاہ چھاؤنی میں ہی رکھا گیا تاکہ لوگ اپنے گناہوں کی معافی مانگ سکے اور اللہ تعالی دوبارہ بارش کی رحمت برسائے۔

بارش کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام۔
بارش کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام۔

مزید پڑھیں: بارش کے لیے نماز استسقاء

نماز استسقاء کے بعد جب دعائیں مانگی جا رہی تھی اس دوران لوگوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور لوگوں نے اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ امام اقبال انصاری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مساجد میں بھی نماز استسقاء کی ادائیگی کرے اور اللہ تعالی کو منانے کی کوشش کرے تاکہ دوبارہ بارش آجائے کیونکہ تین مہینے کا وقت گزرنے آرہا ہے اور جس طرح سے پورے مراٹھواڑہ میں بارش ہونی چاہیے تھی ویسی بارش نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آنے والے وقت میں قحط سالی کی نوبت آسکتی ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2023, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.