ETV Bharat / state

ممبئی: بزرگوں کی خدمت کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز - بزرگوں کی خدمت کرنے کے لیے نوجوانوں کو تیار

آج انجمن اسلام ممبئی کی کریمی لائبریری میں منعقدہ 'ٹرینر آف دی ٹرینر سرٹیفکیٹ کورس' کے افتتاحی پروگرام میں کہا گیا کہ بزرگوں کی کفالت کا کورس آج کے دور میں بہت اہم ہے۔

ممبئی: بزرگوں کی خدمت کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز
بزرگوں کی خدمت کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 10:52 PM IST

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہاکہ بزرگوں کی خدمت ضروری ہے اس لیے 'ٹریننگ آف دی ٹرینر' جبرٹیک کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ انجمن اسلام نے پہلی مرتبہ مڈڈے میل کا کام کیا۔ انجمن اسلام نے خواتین کو خودمختار بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انجمن بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ اور بیٹی بچاؤ کے اپنے عزم پر عمل پیرا ہیں اس نے یتیم خانہ کا بھی قیام عمل میں لایا ہے۔

ویڈیو

انجمن کے اشتراک سے یہ کورس نائر اسپتال میں پہلے پچیس طلبا کے لیے شروع ہو گا یہ کورس ٹوپی والا نیشنل کالج کے اشتراک سے شروع کیا ہے اس کورس کا ایک تحریک کی شکل دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو مل کر اس کورس کو تقویت پہنچانی ہو گی۔

special certificate course for elderly care
بزرگوں کی خدمت کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز

ظہیر قاضی نے بتایا کہ انجمن کی پچیس ٹیچرز پہلے اس کورس میں حصہ لے کر تربیت حاصل کریں گے اس کے بعد یہ تربیت یافتہ ٹیچرس دوسروں کو ٹریننگ دیں گے اور پھر یہ ایک تحریک کی شکل اختیار کرجائے گی۔

ایڈوکیٹ نرملا سامنت نے کورس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورس بزرگوں کی خدمت کے لیے ہے۔ چین میں سب سے زیادہ بزرگوں کی آبادی ہے اب ہمارے ملک میں بھی بزرگوں کی آبادی بڑ ھ رہی ہے، بزرگوں کی آبادی کے لحاظ سے انہیں سہولت فراہم کرنا ضروری ہے۔ ملک میں بیس کروڑ بزرگ ہیں اب یہ ایک چیلینج بن جائے کہ کس طرح سے ان کی نگہداشت اور خدمت کی جائے۔

بے روزگار نوجوانوں کے لیے یہ کورس انتہائی مفید ہے اگر بزرگوں کی خدمت کے لیے موثر نگراں ملتا ہے تو یہ بہتر ہو گا۔ اس ملک میں کئی بزرگ تنہا رہتے ہیں انہیں کافی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے ایسے بزرگوں کی خدمت کرنے کے لیے نوجوانوں کو تیار کرکے اس قابل بنانا ہے کہ وہ بزرگوں کی خدمات کو پروفیشنل طریقے سے دیں۔'

ڈاکٹر گریش راجہ نائر اسپتال نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران نائر اسپتال کو کورونا کا اسپتال قرار دیا میڈیسین محکمہ پر ان کی نگرانی کی ذمہ داری تھی اس وقت بھی مئیر آف ممبئی کشوری پیڈنکر نے وارڈ کا بلا جھجھک دورہ کرتی تھی۔ ملک میں بزرگوں کی تعداد بڑ ھ رہی ہے بزرگوں میں متعدد بیماریاں بھی ہوتی ہے اس لئے ایسے نوجوانوں کو تربیت دی جائے جو اس خدمت کے لیے تیار ہے۔

ممبئی کی مئیر کشوری پیڈنکر نے کہا جس جانب لوگوں کا ذہن نہیں جاتا اس سمت میں ہم کام شروع کر رہے ہیں یہ انتہائی اہم ہے یہ کورس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اب لڑکیوں کے شادی کا نظریہ ہی تبدیل ہو گیا ہے یہ کہا جا رہا ہے اولڈ فرنیچر کتنے ہیں تو میں نے کہاکہ رشتہ داری اور بزرگ تو رہیں گے لیکن لڑکیوں کا نظریہ اس میں بھی تبدیل ہو گیا۔

ہر گھر میں حس اخلاق ہی سکھایا جاتا ہے کوئی بھی والدین اپنے بچوں کو بد اخلاق نہیں بنانا چاہتے اس قسم کی ذہنیت انتہائی خطرناک ہے، لیکن نوجوان میں بزرگوں کی تئیں محبت کا جذبہ ختم ہورہا ہے۔ اگر بزرگوں کی خدمت میں نگرانی کے لیے ہم کسی کو مختص کر سکتے ہیں اس لیے یہ کورس انتہائی ضروری و لازمی ہے۔

اس سرٹیفیکٹ کورس میں نوجوانوں اور اس سے وابستگان کو روزگار بھی ملے گا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر عبداللہ، عقیل حفیظ سمیت دیگر اہم اشخاص و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.