ETV Bharat / state

SP Protest Over Powerloom Subsidy: مہاراشٹر اسمبلی میں پاورلوم سبسڈی بحالی کے لیے ایس پی کا احتجاج

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی Maharashtra Legislative Assembly اجلاس میں بھیونڈی سمیت پاورلوم صنعت کی سبسڈی کے خاتمہ پر ایوان اسمبلی میں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی کی۔ SP Protest Over Powerloom Subsidy

SP Protest Over Powerloom Subsidy: مہاراشٹر اسمبلی میں پاورلوم سبسڈی بحالی پر ایس پی کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 9:31 PM IST

ابوعاصم اعظمی نے سبسڈی دوبارہ بحال MLA Abu Asim Azmi On Powerloom Subsidy کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی رئیس شیخ نے بھی اس مسئلہ پر حکومت کی ناکامیوں پر تنقید کی۔ اسمبلی میں نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے دونوں اراکین اسمبلی کے سراپا احتجاج کے بعد وزارت توانائی ٹیکسائل اور متعلقہ وزارت کو اس متعلق فنڈ کی فراہمی اور ایک ہفتہ میں اس مسئلہ کے تصفیہ کے لئے میٹنگ کا انعقاد کر نے کی یقین دہانی کروائی۔

SP Protest Over Powerloom Subsidy: مہاراشٹر اسمبلی میں پاورلوم سبسڈی بحالی پر ایس پی کا احتجاج

جس کے بعد ابوعاصم اعظمی نے بھیونڈی سے ودھان بھون پیدل مارچ احتجاجی مظاہرہ کو ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں وزیر خزانہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ایک ہفتہ میں اس مسئلہ کو حل کریں گے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تب ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بھیونڈی شہر میں سبسڈی ختم کر نے کی وجہ سے کئی صنعتیں بند ہوگئی ہیں اور پاورلوم صنعتیں بحران کا شکار ہے۔ کورونا کے بعد سب سے زیادہ کوئی صنعت متاثر ہوئی ہے تو وہ بھیونڈی مالیگاؤں اور اچل کرانجی کی پاورلوم صنعتیں ہیں۔ SP Protest Over Powerloom Subsidy

انہوں نے کہا کہ اس صنعت کے ذریعہ لاکھوں لوگ روزگار سے وابستہ ہیں، اس سے بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔ اس لیے حکومت کو دوبارہ اس صنعت کی سبسڈی بحال کر دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی پرانی بلوں پر بھی زیر غور کرنا ضروری ہے۔

ایوان اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر بھی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے مہا وکاس اگھاڑی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہاتھوں میں بینر تھام کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، جس میں تحریر تھا کہ 'بھیونڈی مالیگاؤں اچل کرانجی شولا پور پاورلوم صنعت کو بچاؤ'، 'مہا وکاس اگھاڑی سرکار جاگو'، 'پاورلوم کی سبسڈی کو بحال کرو'۔ SP Protest Over Powerloom Subsidy

اس احتجاجی مظاہرہ کے دوران رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی ایک ایسا شہر ہے، جہاں سب سے زیادہ روزگار پاورلوم صنعت پر ہی منحصر ہے اور ایسے میں اس صنعت کی سبسڈی کا ہی اچانک خاتمہ کر دیا گیا، جس کا اثر بھیونڈی شہر کے عوام پر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری میں اچانک بھیونڈی شہر کی پاورلوم کی سبسڈی کا خاتمہ کا ای میل ارسال کیا جاتا ہے، اگر سبسڈی بحال نہیں ہوئی تو ایک ہفتہ میں پاورلوم صنعتیں بند ہوجائیں گی۔ اس سبسڈی کے خاتمہ کے فیصلہ سے پاورلوم صنعت کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ ہم گزشتہ ایک ہفتہ سے باقاعدہ پر احتجاج کر رہے ہیں۔

وہیں اس احتجاج کے بعد وزیر خزانہ اجیت پوار نے کہا کہ ایک ہفتہ میں میٹنگ لے کر توانائی محکمہ کے نقصان کا ازالہ کیا جائے لیکن اس وقت تک کافی تاخیر ہوگئی ہے اور خسارہ بھی بڑھ گیا ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت کے خلاف ماحول بھی خراب ہوگیا ہے۔ SP Protest Over Powerloom Subsidy

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کوئی مثبت اقدام کرنے سے قاصر رہی تو دوبارہ احتجاج کیا جائےگا اور بھیونڈی کے پاورلوم مالکان اور عوام بھیونڈی سے ودھان بھون تک پیدل مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: بنکروں کو بجلی سبسڈی رجسٹریشن کی شرط سے مستثنی کیا جائے

انہوں نے کہا کہ بھیونڈی میں 60 ہزار پاورلوم ہیں جبکہ ریاست کے دیگر اضلاع میں 20 ہزار پاورلوم صنعت آباد ہیں، ان میں بیشتر کی روزی روٹی اسی پر منحصر ہے اور حکومت اگر اس پر توجہ نہیں دیتی ہے تو مجبور ہو کر احتجاج میں شدت اختیار کرنا پڑےگا۔ SP Protest Over Powerloom Subsidy

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.