ETV Bharat / state

وارث پٹھان کے متنازعہ بیان پر ابو عاصم اعظمی سخت برہم

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 6:29 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:10 AM IST

سماجوادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا ہے کہ وارث پٹھان ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں، ایم آئی ایم یا وارث پٹھان مسلمانوں کے نمائندہ نہیں ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایم آئی ایم رہنما وارث پٹھان کے ذریعہ دیا گیا متنازعہ بیان کی ابو عاصم اعظمی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' یہ بیان ملک میں تقسیم کی سیاست اور بی جے پی کی پشت پناہی کا نتیجہ ہے ایم آئی ایم مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتی اس لیے اس ملک کا مسلمان ہمیشہ اپنے ہندو بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک کی تہذیب اور سیکولرتانے بانے کا حصہ رہا ہے۔

اعظمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں ان جیسے نفر ت پیدا کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی مسلمان وارث پٹھان کو اپنا رہنما تسلیم کرتے ہیں تب وہ کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ پندرہ کروڑ مسلمان ہندوؤں کے خلاف ہے۔

انھوں نے وارث پٹھان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'اس تقسم کی بیان بازی سے وارث پٹھان خلیج پیدا کر کے بی جے پی کے ایجنڈے کو تقویت پہنچا رہے ہیں اس لیے مسلمان اس کے خلاف ہے اور میں اس کے بیان کی مذمت کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سیکولر اقدار انتہائی مستحکم ہے ملک کی ماؤں اور بہنوں کے ساتھ اس ملک کے سیکولر ہندو بھائی کھڑے ہیں جس میں ایک سابق آئی اے ایس افسر کنن گوپی ناتھن نے تو اپنا استعفی تک دے دیا ہے ملک میں ان قوانین کے خلاف جو تحریک جاری ہے اس میں وارث پٹھان جیسے لوگ ملک کا سیکولر نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وارث پٹھان کچھ ہزار ووٹوں سے پہلی مرتبہ اچانک کامیاب ہو گئے تھے لیکن دوسری مرتبہ تو عوام نے انہیں اتنی بری طرح سے شکست فاش کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ و ہ مقابلہ میں تھے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندو بھائیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی مسلمانوں میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور ان کی پارٹی صرف حیدرآباد تک محدود ہے جس طرح سے مسلم لیگ کیرالہ اور مولانا بدالدین اجمل کی پارٹی آسام تک محدود ہے۔

این آر سی این پی آر اور سی اے اے جیسے قوانین کے خلاف لڑائی میں ہندو بھائی جسٹس کولسے پاٹل ۔ انوراگ کشپ ۔ ابھیشک۔ رویش کمار سمیت ہزاروں ہندو بھائی ساتھ دے رہے ہیں۔ ایم آئی ایم مسلمانوں کی نمائندہ پارٹی نہیں ہے یہ پارٹی صرف اور صرف نفرت کی سیاست کرتی ہے اس سے مسلمانوں کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.