ETV Bharat / state

یوٹیوب پر ویڈیوز لائک کرنے کا ٹاسک مکمل کرنے پر 55.35 لاکھ کا فراڈ - کنچن میشرم سلمیٰ شجاعت

Mumbai cyber fraud case: ساؤتھ ممبئی سائبر سیل نے سائبر فراڈ کیس میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو کہ وکیل ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے ایک خاتون کو یوٹیوب لنک لائک کرنے کا ٹاسک دے کر 55.35 لاکھ روپے کا دھوکہ دینے کی سازش کی تھی۔

South Mumbai Cyber Cell has arrested two people in a 55.35 lakh cyber fraud case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 2:02 PM IST

ممبئی: ساؤتھ سائبر سیل سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ہیمانگی جھنجھن والا (47) نے شکایت درج کروائی کہ آریہ نامی لڑکی نے اسے واٹس ایپ میسجز کے ذریعے یوٹیوب پر ویڈیوز پسند کرنے کے لیے پارٹ ٹائم نوکری کی پیشکش کی۔ اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے جھنجھن والا نے ویڈیو کو پسند کرنا شروع کر دیا۔ ابتدا میں اسے اس کے لیے ادائیگی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راج تلک روشن نے بتایا کہ سائبر فراڈ کرنے والوں نے پھر اسے ایک ٹاسک پیش کیا اور اسے مختلف بینک کھاتوں میں کل 55.35 لاکھ روپے جمع کرنے کو کہا۔

  • سائبر سیل کی تحقیقات شروع:

ہیمانگی جھنجھن والا کو جیسے ہی فراڈ کا علم ہوا، اس نے سائبر سیل کو معاملے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد جب ساؤتھ سائبر سیل نے چھان بین کی تو یہ بات سامنے آئی کہ جھنجھن والا کے ذریعے منتقل کیے گئے 55.35 لاکھ روپے میں سے 14.50 لاکھ روپے ناگپور کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے تھے۔ یہ بینک اکاؤنٹ 'کنچن جنرل اسٹور اینڈ ہول سیلر' کے نام پر تھا۔ اس کے بعد پولس ناگپور گئی اور بینک کی کھاتہ دار کنچن میشرم سے پوچھ تاچھ کی۔ پھر انکشاف ہوا کہ کنچن میشرم کی دوست سلمیٰ علی نے میشرم کے دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ کھولا تھا۔ تفتیش کے دوران کنچن میشرم نے بتایا کہ سلمیٰ علی نے میرے دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ کھولا۔ اس نے اسے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیا۔

  • بینک اکاؤنٹ میں تین کروڑ جمع:

کنچن میشرم نے جب یہ محسوس کیا کہ ان کے دستاویزات کو غلط سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تو 15 اکتوبر کو اس نے سلمیٰ شجاعت علی (عمر 38) اور گجیندر ایکونکر (عمر 39) کے خلاف ناگپور کے پارڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس کے علاوہ جب پولیس نے اس بینک اکاؤنٹ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تو یہ بات سامنے آئی کہ اس میں دو دن میں تقریباً تین کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنہ 2023 میں ہوش اڑانے والے قتل

  • بینک اکاؤنٹ منجمد:

اس حوالے سے مزید معلومات دیتے ہوئے سائبر سیل کے پولیس افسر نے بتایا کہ ہیمانگی جھنجھن والا کی جانب سے فراڈ کی اطلاع کے بعد تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سب سے زیادہ رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ پھر وہ بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ملزم سلمیٰ علی اور اس کے ساتھی گجیندر ایکونکر کو پولیس نے گرفتار کیا اور انھیں ناگپور سے ممبئی لایا گیا۔ اس کے بعد دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.