ETV Bharat / state

ممبئی: سونو سود کے آفس پہنچی انکم ٹیکس ٹیم

بالی ووڈ اداکار سونو سود کے ممبئی میں واقع دفتر کا انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سروے کیا۔

Sonu Sood
Sonu Sood
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 5:18 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 7:41 PM IST

ذرائع نے انکشاف کیا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے سونو کی جائیداد کا سروے کیا کیونکہ سونو سود کی اکاؤنٹس بک میں مبینہ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے سونو اور ان کی کمپنیوں کے تعلق سے چھ مقامات کا سروے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کی یہ کارروائی ممبئی اور لکھنؤ کے کم از کم نصف درجن مقامات پر کی گئی۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا محکمۂ انکم ٹیکس کے افسران بھی سونو سود کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جائیداد کی خریداری محکمہ انکم ٹیکس کی نظر میں ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکار سونو سود گزشتہ سال کووڈ 19 کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچنے میں مدد دے کر قومی سطح پر سُرخیوں میں آئے تھے اور تب سے ہی وہ لوگوں کی مسلسل مدد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت نے حال ہی میں 'دیش کا مینٹر' پروگرام کے تحت 48 سالہ سونو سود کو عام آدمی پارٹی حکومت کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو ان کے کیریئر کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی۔

Last Updated : Sep 15, 2021, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.