فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور بالی وڈ میں منفی کردار ادا کرنے والے سونو سود لاک ڈاؤن میں مزدوروں کو ان کے گھر پہنچاکر مسیحا بن گئے ہیں۔
اس دوران سونو سود نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک آدمی مندر میں دیوتاؤں کے درمیان ان کی تصویر رکھ کر اس کی پوجا کررہا ہے۔
-
अरे भाई ऐसा मत कर 🙏 माँ से कहना मेरे लिए भी रोज़ दुआ माँग ले। सब सही हो जाएगा। https://t.co/raG8yQND3K
— sonu sood (@SonuSood) June 2, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">अरे भाई ऐसा मत कर 🙏 माँ से कहना मेरे लिए भी रोज़ दुआ माँग ले। सब सही हो जाएगा। https://t.co/raG8yQND3K
— sonu sood (@SonuSood) June 2, 2020अरे भाई ऐसा मत कर 🙏 माँ से कहना मेरे लिए भी रोज़ दुआ माँग ले। सब सही हो जाएगा। https://t.co/raG8yQND3K
— sonu sood (@SonuSood) June 2, 2020
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے درمیان سونو سود ممبئی میں پھنسے تارکین وطن مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچنے میں مستقل طور پر مدد کررہے ہیں۔
اس لیے عام سے لیکر خاص لوگ ان کے اس کام کی تعریف کر رہے ہیں، تاہم سونو کی مدد سے اپنے گھر پہنچنے والے کارکنان بھی اپنے انداز میں اداکار کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
اسی دوران ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں ایک شخص اپنی ماں سے ملنے کے بعد سونو کا شکریہ ادا کررہا ہے، اور اس نے سونو سود کو بھگوان کا درجہ دیا ہے، اس لیے وہ سونو کی پوجا کررہا ہے۔
سونو نے یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے مندر میں بھگوان کے درمیان سونو سود کی تصویر بھی رکھی ہے اور وہ اداکار کی پوجا کررہا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے وقت اس شخص نے کیپشن میں لکھا 'جو ماں سے ملتا ہے وہ خدا ہے'۔ ہر شخص سونو جیسا دیوتا نہیں ہوتا، سونو میں آپ کو صرف خدا سمجھتا ہوں، تم نے میرا خواب بچایا اور مجھے میری ماں سے ملوایا ہے۔
اُس شخص کی اِس ویڈیو کو سونو سود اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ارے بھائی، ایسا نہ کریں، اور ماں سے کہیں کہ وہ میرے لیے بھی دعا کریں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا'۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں سونو سود نے مہاجر محنت کش مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں، اتنا ہی نہیں گھر پہنچانے کے ساتھ ساتھ اداکار ان مزدوروں کے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا ہے۔