واضح ریے کہ متوفی شخص ، یہاں کے عارف کالونی کے ساکن 44 سالہ آئی ٹی ائی انجینئر کے والد تھے، یہ انجینئر پونے سے واپسی کے بعد اس مرض کا شکار ہو گیا تھا اور علاج کے بعد صحتیاب ہونے پر انھیں آج ہی صبح 11 بجے انھیں اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔لیکن انکے گھر پہنچے کے چند گھنٹوں بعد انکے والد اسی بیماری سے انتقال کر گئے۔اس افسوس ناک واقعہ پر شہر میں رنج اور غم کا ماحول ہے
اس موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کی بیماری کوویڈ-19 کے 24 مریض ہیں۔ جن میں سے 2 کا انتقال ہو چکا ہے اور 4 صحتیاب ہو چکے ہیں۔جنھیں اسپتال سے چھتی دی جا چکی ہے۔ سول سرجن ڈاکٹر سندر کلکرنی نے اطلاع دی کہ آج کوئی بھی نیاء مریض نہیں پایا گیا۔