ETV Bharat / state

مہاراشٹر: 20 اپریل کے بعد کچھ کاروبار شروع کیے جائیں گے

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 10:14 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی آب و تاب کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے لاک ڈاون کی مدت میں 03 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

اجیت پوار
اجیت پوار

ریاست مہاراشٹر میں ریل، میٹرو، پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی تقریبات اور مذہبی تہواروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ریاست میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل پیرا ہونے نیز کرونا وائرس سے متعلق جاری کیے گئےاحکامات پر عمل آوری کے دوران عوامی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے نیز ریاستی حکومت کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں بند کاروبار میں کچھ کاروباروں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کاروباروں میں زراعتی کاموں(کاشتکاری) سے منسلک تمام کام شروع کیے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کیے گئے رہنمایانہ خطوط کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں مزید کچھ نئے کاروبار 21 اپریل سے شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

جن میں باندھ کام سے منسلک تعمیراتی کام کے علاوہ دیہی علاقوں میں صنعتوں، منتخب کاروباری اداروں کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔

شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی جاری رہے گی اس میں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے مزید کہا 'کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گھر میں ہی رہیں، گھر سے باہر نہ نکلیں اوراپنی اور کنبے کی حفاظت کا خیال رکھیں'۔
نائب وزیر اعلی نے کہا 'پابندی سے متعلق مرکز کی تجاویز کا ریاست میں سختی سے عمل کیا گیا۔ لاک ڈاون لاگو ہونے کے باوجود ضروری اشیاء کی نقل و حمل کی اجازت ہے نیز اسپتال، میڈیکل اسٹورس، پیتھالوجی مراکز، ایمبولینس خدمات انجام دینے والے، زرعی کاشت، زراعت اور زرعی صنعتوں میں کاروبار جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.