ETV Bharat / state

جامع مسجد ممبئی میں شمسی توانائی سسٹم نصب - بجلی بل میں تقریبا 70 فیصد کی بچت ہو رہی ہے

جامع مسجد کی چھت پر 92 پینل کے ساتھ 31کلوواٹ (کے ڈبلیو پی) کو نصب کیا گیا ہے جوکہ اوسطاً 125 کلوواٹ پاور(کے ڈبلیو ایچ ) ایک دن میں پیدا کرسکتا ہے اور سالانہ پیداوار کی گنجائش 45,700 کے ڈبلیو ایچ ہے، اس کی مدد سے عام طور پر استعمال ہونے والی لائٹس اور پنکھے استعمال کیے جاتے ہیں۔

جامع مسجد ممبئی
جامع مسجد ممبئی
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 2:20 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں رہائشی عمارتوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں میں بھی ایندھن کی بچت کے سلسلے میں اہم منصوبوں پر عمل جاری ہے، جنوبی ممبئی میں واقع 250برس قدیم جامع مسجد بمبئی ٹرسٹ نے بھی مسجد میں شمسی توانائی کا سسٹم نصب کیا ہے اور اس کے مدنظر بجلی بل میں تقریبا 70 فیصد کی بچت ہو رہی ہے جبکہ سالانہ 35ٹن سی او 2 خرچ ہوگا۔

جامع مسجد ممبئی

جنوبی ممبئی کے علاقے میں جامع مسجد، مینارہ مسجد اور زکریا مسجد کے بعد یہ تیسری بڑی مسجد ہوگی جس میں شمسی توانائی کا استعمال کیا جائے گا اور 70 فیصد بجلی اسی نظام سے فراہم کی جا رہی ہے ۔

جامع مسجد کے ٹرسٹی شعیب خطیب کا کہنا ہے کہ جامع مسجد میں اعلیٰ صلاحیت کا شمسی نظام نصب کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے بجلی کے بل کئی ہزار روپئے کی بچت ہوتی ہے۔

جامع مسجد کی چھت پر 92 پینل کے ساتھ 31کلوواٹ (کے ڈبلیوپی) کو نصب کیا گیا ہے جوکہ اوسطاً 125کلوواٹ پاور(کے ڈبلیو ایچ )ایک دن میں پیدا کرسکتا ہے اور سالانہ پیداوار کی گنجائش 45,700 کے ڈبلیو ایچ ہے، اس کی مددسے عام طور پر استعمال ہونے والی لائٹس، پنکھے استعمال کیے جاتے ہیں۔

شمسی توانائی کے نصب شدہ نظام پر آنے والے اخراجات کو 2021 تک وصول لیا جائے گا ،اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو اس کا احساس ہو اور وہ بھی اپنے گھروں اور دکانوں میں شمسی نظام کو نصب کریں اور ماحول کو آلودگی سے بچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.