ETV Bharat / state

سہیل خان اور ارباز خان 'کورنٹائن' لیکن۔۔۔ - کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان، سہیل خان اور ان کے بیٹے نِروان خان کو انسٹی ٹیوشنل کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس قانون کے مطابق ان پر کارروائی کرے گی۔

سہیل خان اور ارباز خان
سہیل خان اور ارباز خان
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 10:41 PM IST

Updated : Jan 5, 2021, 10:50 PM IST

کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد سہیل اور ارباز خان کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے لیکن پولیس نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سریش کاکانی، ایڈیشنل کمشنر، میونسپل کارپوریشن

گزشتہ ماہ یو اے ای سے بھارت آنے کے بعد سہیل خان اور ان کے بھائی ارباز خان کو کووڈ پروٹوکال کے مطابق کورنٹائن ہونا تھا لیکن انہوں نے اس کی خلاف ورزی کی اور بی ایم سی کو گمراہ کرتے ہوئے اپنے گھر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای سے واپس آنے کے بعد سہیل خان اور ارباز خان کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کسی ہوٹل میں انسٹی ٹیوشنل کورنٹائن ہوں۔

سہیل اور ارباز نے بی ایم سی کو اطلاع دی تھی کہ انہوں نے ممبئی کے ہی ایک ہوٹل میں کمرہ بُک کیا ہے۔ تاہم یہ دونوں ہوٹل میں قیام نہ کرتے ہوئے بغیر کسی اطلاع کے گھر چلے گئے جو کووڈ پروٹوکال کے خلاف ہے۔

نئے کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطین کیا جارہا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار سہیل خان، ارباز خان اور نروان خان نے اس اصول کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب بی ایم سی نے ان کے خلاف کیس بھی درج کیا ہے اب جبکہ ان لوگوں نے اپنے آپ کو کوارنٹائن کر لیا ہے پھر پولیس کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے بتایا کہ اس وقت انہیں علیحدہ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ مہینے سے ہی ممبئی میں کورونا وائرس کا راج ہے اور اب کورونا کی نئی شکل کے پیش نظر کسی بھی قسم کا خطرہ نہ لیتے ہوئے انتظامیہ مستعد ہے اور بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو کوارنٹین کیا جا رہا ہے۔

یہ ان مسافروں کے توسط سے ممبئی کو نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

سہیل خان، ارباز خان اور نروان خان 25 دسمبر کو متحدہ عرب امارات سے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ 24 اور 25 دسمبر کو فائیو اسٹار تاج لینڈز ہوٹل میں کمرہ بُک کیا گیا تھا تاکہ ان کو قواعد کے مطابق کوارٹین کیا جاسکے تاہم یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ تینوں ہی ہوٹل میں جانے کی بجائے گھر چلے گئے تھے۔

Last Updated : Jan 5, 2021, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.