ETV Bharat / state

Six Track Highway in Aurangabad: پونے اور اورنگ آباد کے درمیان چھ ٹریک ہائی وے پروجیکٹ - Six Track Highway in Aurangabad

مرکزی حکومت کی جانب سے پونا اور اورنگ آباد کے درمیان چھ ٹریک ہائی وے کا منصوبہ ہے۔ منصوبہ کے تحت چھ ٹریک ہائی وے پونا سے اورنگ آباد کا فاصلہ ڈھائی گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔ اس سے قبل اورنگ آباد سے پونا شہر کے درمیان کئی گھنٹے صرف کرنے پڑتے تھے۔ Pune Aurangabad Six Track Highway

پونے اور اورنگ آباد کے درمیان سکس ٹریک ہائی وے پروجیکٹ

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 1:21 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری Union Minister Nitin Gadkari نے اپنے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد سے پونا شہر کا سفر محض ڈھائی گھنٹوں میں طے ہوگا۔ جو مسافرین کے لیے فالِ نیک ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی اُن کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اورنگ آباد کو میٹرو شہروں سے جوڑنے والا دروازہ ثابت ہوگا ساتھ ہی نتن گڈ کری نے کہا ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے کا بھی نیا قانون بنایا جائے گا۔ فی الحال کوئی ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی چلاتا ہے تو اسے دو ہزار روپیے کا جرمانہ لگتا ہے۔ Six Track Highway Project Between Pune and Aurangabad

پونے اور اورنگ آباد کے درمیان سکس ٹریک ہائی وے پروجیکٹ
یہ بھی پڑھیں:

چھ ٹریک ہائی وے کی بدولت اورنگ آباد سے پونا شہر کا فاصلہ سمٹ کر محض ڈھائی گھنٹوں میں ممکن ہو جائے گا، یہ قومی ہائی وے اورنگ آباد شہر کو ملک کے میٹرو شہروں سے جوڑنے والا دروازہ ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کیا، مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد اور پونا دونوں شہر اہمیت کے حامل شہر ہیں اور دونوں شہروں کا فاصلہ کم کرنے کے لیے چھ ٹریک ہائی وے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس منصوبے کا ڈی پی آر بھی تیار ہوچکا ہے، عنقریب زمین تحویل میں لینے کا عمل شروع ہوگا۔ Six Track Highway Project

پونا سے اورنگ آباد کا فاصلہ ڈھائی گھنٹوں میں مکمل ہوگا، اس راستے سے گزرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے صورت اور چنئی ہائی وے ملے گا، شولا پور احمد نگر ہائی وے پر اگر سورت پہنچیں تو ممبئی اور دہلی جانے کی گنجائش رہے گی، بنگلورو بھی جاسکتے ہیں اور سمردھی مہا مارگ پر نکلیں تو ناگپور جاسکتے ہیں، ایک طرح سے اورنگ آباد سے، بنگلورو، دہلی، ناگپور کو جوڑنے والا ہائی وے رہے گا۔

نتن گڈکری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے مُلک میں کافی اچھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب ان راستوں پر زیادہ تیز رفتار سے گاڑی چلانے کی اجازت سرکار کو دینی چاہیے۔ ان نیشنل ہائی وے پر محدود رفتار میں گاڑی چلانے کی اجازت ہے اگر کوئی تیز رفتار میں گاڑی چلاتا ہے تو اسے دو ہزار روپے کا جرمانہ لگتا ہے اس معاملے پر آنے والے دنوں میں بنگلور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس میں ریاستی حکومت کے ساتھ گاڑیوں کی ہائی وے پر تیز رفتاری پر بھی بحث کی جائے گی اور جلد ہی لوگ ان نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی چلا سکیں گے اس کے لیے قانون بھی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.